Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»نو مئی کا دلخراش حادثہ زخم کو کریدنے سے اجتناب کرکے پاکستان کو مشکلات سے نکالیں
    میزان نیوز

    نو مئی کا دلخراش حادثہ زخم کو کریدنے سے اجتناب کرکے پاکستان کو مشکلات سے نکالیں

    shoaib87مئی 9, 2024Updated:مئی 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے نو مئی کے حادثات کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی رات سے پنجاب پولیس صوبے بھر میں ان کی جماعت کے ارکانِ اسمبلی اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، انھوں نے اپنی جماعت کے اس بیانیے کو دہرایا کہ نو مئی 2023 کو جو کچھ ہوا وہ ان کی جماعت اور اس کے بانی عمران خان کے خلاف ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی روز سے اُنکی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نو مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی، اُدھر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے وہ سنہ 2014 میں ہونے والے دھرنے کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں اور انھیں خوشی ہوگی کہ اس معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی انھیں طلب کرے، یاد رہے کہ فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے مطالبے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر نو مئی کی عدالتی تحقیقات ہونا ہیں تو پھر 2014 کے دھرنے اور اس کے پیچھے محرکات کی بھی انکوائری کی جائے، پی ٹی آئی نے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ماڑی پور ائیر بیس سے کراچی لانے والی ایمولنس کی خرابی اور لیاقت علی خان قتل کیس سے لیکر تمام مارشل لاء ادوار کیلئے بھی ایک ہی مرتبہ کمیشن تشکیل دیدیا جائے جو ذمہ داروں کا تعین کرئے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے نو مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا اس پرقطعاً کوئی نرمی نہیں برتی جا سکتی اور نہ ان لوگوں کے لئے کوئی معافی ہو سکتی جنھوں نے قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی حمایت اور مدد میں ملوث افراد کیلئے کوئی معافی نہیں، جھوٹ کے سائے میں سچ کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال پہلے نہ صرف ہمارے قومی وقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا بلکہ مقدس وطن کی حرمت کو بھی نقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل اپنے سیاسی حریف کو نقصان پہنچانے کی حد تک درست ہے مگر نو مئی 2023ء کے حادثات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیکر ہی ہم پاکستان کی تاریخ کے اس المناک حادثے کی سچائی تک پہنچ سکتے ہیں، پی ٹی آئی والے نو مئی کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہیں اگر یہ بات مان بھی لی جائے تو نو مئی کو رونما ہونے والے حادثات کا انکار تو نہیں کیا جاسکتا لہذا ایک غیر جابندار انکوائری کمیشن بنایا جانا ضروری ہوچکا ہے اور اس کمیشن کو وہی اختیارات دیئے جائیں جو حمود الرحمٰن کمیشن کو دیئے گئے تھے مگر حمود الرحمٰن کمیشن کی طرح اس رپورٹ کو مخفی نہیں رکھا جائے بلکہ اس انکوائری کمیشن کی ٹی او آرز میں یہ نکتہ موجود ہونا چاہیئے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کو کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار ہو تب ہی پاکستان کے عوام فیصلہ کرسکیں گے کہ یہ فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا مقصد پی ٹی آئی کی قیادت اور پارٹی کو دفن کرنا مقصود تھا یا یہ عوام کی ذہن سازی کے نتیجے میں فوج کے جنرلز کے خلاف سازش تھی، دونوں جانب کے موقف کے حق اور مخالفت میں دلائل تو موجود ہیں مگر فیصلہ کیا جانا باقی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ اُن کے قائد عمران خان جوکہ عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں کو غیر مہذب انداز میں عدالتی احاطے سے رینجرز کے ذریعے گرفتار کرایا گیا، جس کے ردعمل میں عوام کا سڑکوں پر نکلنا یقینی تھا اور عوامی ہجوم میں کچھ ایسے لوگوں کو داخل کیا گیا یا داخل ہوگئے جنھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے لیکن بات اتنی سادہ نہیں ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پہلے خود عمران خان نے اور تحریک انصاف کی قیادت نے عوام اور اپنی جماعت کے کارکنوں کو یہ باور کرادیا تھا کہ فوج کے کچھ جنرلز نے اُن کی حکومت کا تختہ پلٹا ہے اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی فوج کے حساس ادارے کے چند اعلیٰ افسران نے کرایا تھا، فوج کا یہ موقف درست ہے کہ عمران خان نے اپنا مد مقابل فوج کے بعض اعلیٰ افسران کو سمجھا ہوا تھا اور اس بات کی گواہی اُن کی تقاریر ہیں جو کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں۔

    دونوں جانب سے اپنائے گئے موقف کے درمیان بہت سارے حقائق پوشیدہ ہیں اور عوام کے ذہنوں میں سوالات بھی موجود ہیں تو کتنا اچھا ہوکہ  ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے اور اُس کی کارروائی کو عوام کیلئے کھلا رکھا جائے تاکہ مستقبل میں غلطیوں کا اعادہ نہ ہوسکے اور عوام جان سکیں کہ نو مئی کے واقعات فطری ردعمل تھا یا دونوں فریقوں میں سے کسی ایک یا دونوں کی سازش تھی اُس کے بعد ہی معافی تلافی کا عمل شروع کیا جانا مناسب معلوم ہوگا، 2023ء کے بعد یہ رائے غالب تھی کہ اس دل خراش واقعے کو بھول کر آگے بڑھا جائے، جسکا اظہار سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی کیا تھا۔ نو مئی کے واقعات وہ زخم ہیں جن کو جتیا کویدا جائے گا اُتا ہی اپنا خون بہے گا اور جتنا خون بہے گا دشمن خوش ہوگا، جس وقت سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو وئرل ہورہی تھی جس میں ایک ہجوم فوج کی گاڑی میں بیٹھے فوجیوں پر پتھراؤ کررہا تھا تو بھارتی تجزیہ نگاروں کی خوشی دیدنی تھی اور پر محب وطن پاکستانی خون کے آنسو رونے پر مجبور تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں اس دلخراش حادثے پر مذموم سیاسی سوچ کے حامل افراد خوش ہوئے لوگ بھی موجود تھے اور سانحہ تو یہ ہے کہ وہ اقتدار میں بھی تھے، یہ وہی لوگ تھے جو انڈیا میں دہشت گردی کے واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزام کو سپورٹ کرتے تھے اور اینٹ سے اینٹ بچانے کی بات کرچکے تھے، اُن کیلئے یوم العید تھا کہ ملک کے سلامتی کے ادارے اور ملکی سلامتی کو ترجیحی دینے والی قوت ایک دوسرے کے مقابل ہیں جن سے پی ڈی ایم ملکر بھی مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی تھی۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچستان: ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات افراد ہلاک
    Next Article گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کو فروغ دینے کیلئے اپنی سپورٹ دگنی کردی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    پاکستان
    کالم و بلاگز اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ملک کا…

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175138
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.