Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر دھاندلی ن لیگی اُمیدوار اور ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد
    پاکستان

    اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر دھاندلی ن لیگی اُمیدوار اور ریٹرننگ افسر پر جرمانہ عائد

    الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی دھاندلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کر دیئے
    shoaib87مئی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے این اے 48 سے جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا خرم نواز کی جانب سے فارم 45 جمع نہ کروانے اور ریٹرننگ افسر کے عدالت میں عدم حاضری پر 15، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، اسلام الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 اور 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن نے فارم 45، 46 اور 47 کی مصدقہ نقول ٹربیونل میں جمع کروائیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے اس بات پر فوکس کرنا ہے کہ الیکشن شفاف ہوا ہے یا نہیں، ریٹرننگ افسر آخری بار عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوا، مجھے اس بات کا جواب چاہیئے، آر اوز کا علیحدہ کردار ہے، اور پریزائیڈنگ افسران کا علیحدہ، آج بھی ریٹرننگ افسر نہیں آئے، 15 ہزار جرمانہ عائد کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا آخری موقع دیتے ہیں، کورٹ کے آرڈر پر عمل درآمد نہ ہوا تو جیتنے والے امیدوار کی رکنیت معطل ہوگی، عدالت کے حکم پر عمل درآمد لازمی ہے، ورنہ جو عدالت نہیں آئے ان کے خلاف آرڈر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جیتے ہوئے امیدوار راجا خرم نواز نے بھی تاحال تصدیق شدہ فارم 45 جمع نہیں کروائے، ریٹرننگ افسر ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے، اس لئے ان پر 15 ہزار جرمانہ عائد ہوگا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے یہ تو ہم نرم آرڈر کر رہے ہیں، ابھی جیل نہیں بھیج رہے، دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے ایک ایک فارم 45 کا موازنہ کیا، مصطفی نواز کھوکھر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بخاری کے فارم 45 میچ کر گئے۔

    اس موقع پر این اے 48 سے جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا خرم نواز کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں تصدیق شدہ فارمز نہیں ملے، الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دیئے یہ کیسے ممکن ہے؟ الیکشن کمیشن جیتنے والے کو تو ساری چیزیں مصدقہ مہیا کرتا ہے، فارم 45 سمیت تمام فارمز تصدیق شدہ جمع کروائے جائیں، ساتھ میں تمام لوگ بیان حلفی جمع کروائیں، ہم ہر امیدوار کو آخری موقع دیں گے، پھر بھی جو نہیں آئے گا یکطرفہ کارروائی ہوگی، بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے دو حلقوں این اے 46 اور 48 میں دھاندلی کے خلاف درخواستوں کو الگ الگ کردیا، ٹربیونل نے این اے 48 سے جیتنے والے امیدوار راجا خرم نواز اور ریٹرننگ افسر پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے این اے 48 سے متعلق الیکشن اپیل کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی، اس کے علاوہ این اے 46 میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی دھاندلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کر دیئے، واضح رہے کہ 20 مئی کو الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو فارم 45، 46اور 47کی مصدقہ نقول جمع کروانے اور اپیلیں الگ الگ دن سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

    دھاندلی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرفح پر وحشیانہ حملہ اقوام متحدہ کے 50 ماہرین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ
    Next Article ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 4 پاکستانی اور 4 ایرانی ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1172749
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.