پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر سسٹم کے فروغ اور اقدامات کیلئے بھی خصوصی رقم مختص کی ہے، صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے، بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کرے جارہے ہیں جبکہ تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔
ہفتہ, ستمبر 21, 2024
رجحان ساز
- لاہور میں جلسہ روکا تو پوری قوم مینارِ پاکستان پہنچ کر احتجاج کرئے اڈیالہ جیل سے عمران خان کا پیغام
- بیروت پر بمباری کے جواب میں حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور فوجی اڈوں پر بڑا حملہ
- اسرائیل اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور اُن کے اہلخانہ کو نشانہ بنارہا ہے اور سکیورٹی کونسل خاموش ہے
- فرانس، اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلے میں لبنانیوں کیساتھ کھڑا ہے، تناؤ کسی کے مفاد میں نہیں
- پیجر اور واکی ٹاکیز حملے اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کی ہیں جلد انتقام لیا جائیگا،سید حسن نصراللہ
- پیجز حملہ اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد قرار دے
- لبنان پر اسرائیلی دہشت گرد حملہ دوسرے دن واکی ٹاکی دھماکے 14 افراد شہید 450 زخمی ہوگئے
- لبنان اور شام: پیجرز میں دھماکا خیز مواد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے نصب کیا، لبنانی حکام کا دعویٰ