Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, فروری 12, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیلی غرور ریزہ ریزہ قیدیوں کی رہائی کے پیچھے چھپ کر تل ابیب جنگ بندی کیلئے مذاکرات کرئیگا
    تازہ ترین

    اسرائیلی غرور ریزہ ریزہ قیدیوں کی رہائی کے پیچھے چھپ کر تل ابیب جنگ بندی کیلئے مذاکرات کرئیگا

    حماس نے عالمی برادری پر واضح کردیا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے گیند اسرائیلی کورٹ میں ہے
    shoaib87جولائی 8, 2024Updated:جولائی 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی معاہدے سے قبل اسرائیلی حملے بند کرانے کی اپنی شرط پر لچک دکھاتے ہوئے، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے تک خونریزی جاری رکھنے پر اصرار کو قبول کرتے ہوئے اُن تمام قابل عمل شرائط پر بات چیت پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے مگر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مستقل جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو اسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی، اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے تجویز کردہ منصوبے کو پیش کیا تھا جس کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے طریقہ کار طے کرنے کے دوران چھ ہفتے کی جنگ بندی کو اُصولی طور پر منظور کیا تھا  بنجمن نتین ہاہو نے اس منصوبے سے الگ ایک اور شرط کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی مصر کیساتھ سرحدی راہداریوں سے حماس کی جانب سے ہتھیاروں کے خیالی حصول کو روکنے کیلئے نگرانی کا نظام تل ابیب کے سپرد رہنا چاہیے جبکہ فلسطینی عسکریت پسندوں کو شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت نہیں ہوگی حالانکہ حماس نے جس امریکی منصوبے کی منظوری دی ہے اُس کے تحت رفح اور دیگر سرحدی کراسنگ سے روزآنہ انسانی بنیادوں 400 ٹرک غذائی اشیاء لیکر غزہ میں داخل ہونگے، نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل زندہ قیدیوں کی بڑی تعداد میں واپسی کو مذاکرات کے دوران ترجیحی نکتہ رکھے گا، دوسری طرف حماس کے ایک رہنما نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ مستقل جنگ بندی کی بنیادی شرط کو واپس لیتے ہوئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکراتی عمل شروع کرنے پر اتفاق کرنے کا مقصد مستقل جنگ بندی کیلئے اُمید کی فضاء پیدا کی جائے اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے تجویز کردہ منصوبے کو پیش کیا تھا جس کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے طریقہ کار طے کرنے کے دوران چھ ہفتے کی جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا، امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے گذشتہ دس روز سے اسرائیل اور حماس پر ثالثوں کی نگرانی میں نئے مذاکراتی عمل کو شروع کرنے پر زور دیا جارہا تھا تاکہ نو ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لئے فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ سکیں۔

     حماس کے رہنماؤں نے لبنان میں اپنی اتحادی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی قیادت سے بھی بھرپور مشاورت کی ہے اور متفقہ طور پر مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، حماس نے عالمی برادری پر واضح کردیا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے گیند اب اسرائیلی کورٹ میں ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے روایت کے مطابق مذاکرات میں رخنہ نہ ڈالا تو مذاکراتی عمل دو سے تین ہفتے مکمل کئے جاسکتے ہیں، حماس نے مستقل جنگ بندی کے شرط سے پیچھے ہٹنے کا مقصد ہے مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے تاکہ غزہ کے مظلوم فلسطینی سکون کا سانس لے سکیں اور اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے پورے غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال کو ختم کیا جاسکے، جسکی وجہ سے سب سے زیادہ بے گھر ہونے والے فلسطینی مصائب کا شکار ہیں اور خوراک کی کمی کے باعث بچے جاں بحق ہورہے ہیں، یاد رہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرط کی ابتداء سے مخالفت کرتی آرہی ہے لیکن اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بڑھتے دباؤ نے اسرائیل کو مجبور کردیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھے، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا گذشتہ جمعہ کو قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے بعد دوحہ سے روانہ ہوئے جس میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ اگلے ہفتے اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر بات چیت کو بحال کرنے کیلئے اپنے ایلچی بھیجے گا ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں، مذاکرات سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز بدھ کو دوحہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ اسرائیلی حکومت کے ایلچی کے جواب پر ثالث ملکوں کے مذاکرات کاروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

    غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ابھی کافی وقت ہے، اسرائیل جسے خطے کی ایک بڑی طاقت ہونے کا غرور تھا اُسے مسلم مزاحمتی قوتوں نے ریزہ ریزہ کردیا ہے اور تل ابیب کو قیدیوں کی رہائی کے پیچھے چھپنے پر مجبور کررہا ہے، اسرائیلی عوام نے ایک حالیہ سروے میں حماس کیساتھ جنگ میں اسرائیل کی فتح کے امکانات کو مسترد کردیا اور واضح اکثریت نے جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے، تل ابیب کو اس حقیقت کا سب سے زیادہ ملال ہے کہ وہ یہودیوں کو اسرائیل میں رہنے کیلئے امن فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

    اسرائیل کا ئو ٹرن
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل اور اُسکے حامیوں کو بڑا دھچکا اردوگان شامی صدر بشار الاسد کو ترکیہ آنے کی دعوت دیں گے
    Next Article پاکستان کی حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1239222
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.