پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے حوالے سے صحاف کے سوال کے جواب میں صحافی سے دریافت کیا کہ کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائلز ہوتے ہیں؟ کیا جمہوریت میں ایسا ہوسکتا ہے، مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹینشز بھی کیوں نہیں سنی جارہی؟ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے، جمہوریت آزادی کا نام ہے، جہاں جمہوریت آزاد ہوتی ہے وہی ملک پرواز کرتا ہے مگر ہمارے ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے، بھوک ہڑتال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ضرور بھوک ہڑتال کروں گا، ابھی کچھ فیصلوں کا انتظار ہے، پرویز خٹک کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بیان قلمبند کروانے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ خاص نہیں بولا، اس پر بعد میں جرح کے وقت بات کریں گے، عمران خان کی جانب سے 2022 میں اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت سابق حکومت کی متعارف کردہ نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا، اس درخواست پر سماعت سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے کی تھی۔
عمران خان نے بتایا کہ گذشتہ برس 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل عدالت عظمیٰ نے اس کیس کا فیصلہ جاری کیا، جس میں سپریم کورٹ نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی تھی، اکثریتی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں جبکہ عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بھی بحال کرکے انہیں احتساب عدالت میں بھیجنے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی عدالت نے نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا، یہ فیصلہ تین رکنی بینچ نے سنایا تھا، جس میں چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن نے اکثریتی فیصلہ دیا جبکہ تیسرے جج جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا، بعدازاں گذشتہ برس 17 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
1 تبصرہ
I’m extremely impressed with your writing skills
as smartly as with the structure to your weblog. Is this a paid subject matter or did you modify it your self?
Anyway stay up the excellent high quality writing, it’s rare to peer a nice blog like this one these days.
TikTok Algorithm!