Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, فروری 15, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»فیض آباد دھرنے کا تیسرا دن کیا اسرائیل کیلئے مشکلات کھڑی کردیں؟ غزہ کا عنوان کس لئے دیا گیا
    عالم تمام

    فیض آباد دھرنے کا تیسرا دن کیا اسرائیل کیلئے مشکلات کھڑی کردیں؟ غزہ کا عنوان کس لئے دیا گیا

    shoaib87جولائی 15, 2024Updated:جولائی 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد پر دھرنے کا تیسرادن  ہوچکا ہے مگرعشرہ  محرم الحرام  کے دوران  مذہبی اجتماعات میں رکاوٹ بننے کاموجب   دھرنا ختم  کرانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ انتظامیہ کا ایک اعلیٰ افسر دھرنے کے شرکاء کی حوصلہ  افزائی کرتا ہوا سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے،  متشدد مذہبی  جماعت کے کارکنوں کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر چاروں اطراف سے بند کر رکھا ہے جس کے وجہ سے مری سے راولپنڈی اور پشاور سے لاہور جانیوالی ٹریفک مکمل طور پر بند ہے، تحریک لبیک نے دھرنا دینے کیلئے جن مطالبات کا سہارا لیا ہے اُس پر  پاکستان  میں کوئی اختلاف ہی نہیں ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت  کے خلاف پاکستان کی وزارت خارجہ   تحریک لبیک کےمطالبات  سے نو ماہ پہلےہی واضح پوزیشن  لے چکی  ہےتو نوماہ بعد اچانک  دھرنا دینے کا خیال  کیا معنیٰ رکھتا ہے؟، محسوس یہ ہوتا ہے کہ اس  گروہ کو موجودہ حالات کے تناظر  میں ہر قیمت پر  دھرنا  دلوانا ہی تھا   ،غزہ پٹی  میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں   فلسطینیوں کی نسل کشی  کا معاملہ ہمارے ذہین ترین افراد  کیلئے  اچھا  عنوان سمجھ میں آیا، پاکستان  کے اداروں اور بیوکریسی میں اعلیٰ سے اعلیٰ ذہین افراد  موجود ہیں،  اگر کوئی گروہ اُن سے وابستہ ہوجائے تو  اسکی قسمت چمک جاتی ہے لہذا  تحریک لبیک والوں کو دھرنے کیلئے عنوان تلاش کرنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی ہمارے ذہین لوگوں نے غزہ پٹی  میں  اسرائیلی بربریت کو نو ماہ گذر جانے کے  باوجود دھرنے کا عنوان   بنادیا،  فلسطینی کاز سے ہمدردی رکھنے والے  نوجوان  کو جب یہ معلوم ہوا کہ اُن کے دینی بھائیوں کی اسرائیل  فوج نسل کشی کررہی ہے تواشتعال میں آگئے اور فیض آباد پر دھرنا دیکر اسرائیل کیلئے مشکلات کھڑی کردیں ۔

    پاکستان  کی حکومت نے آج سے نو ماہ قبل جب اسرائیل نے غزہ  میں فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی تھی  یہی مطالبات   عالمی برادری سے کئے تھے، جن پر عالمی برادری نے تو کان نہیں دھرا تھا مگر  دھرنے کیلئے یہ مطالبات فائیلوں سے نکالے گئے اور تحریک لبیک  کے مومن نوجوانوں کے سپرد کردیئے گئے کیونکہ پاکستان کی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں نو ماہ پہلے ہی ادا کردیں تھیں، پاکستان سے زیادہ توقعات رکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے، پاکستان امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ناراضگی مول لے کر غزہ کے  غریب عربوں کیلئے اپنے میزائیلوں کے رخ اسرائیل کی طرف کرئے یہ پاکستان سے نہیں ہوسکتا، ہم تو معمولی سی امریکی ناراضگی پر  اچھی خاصی چلتی حکومت کو برخاست کردیتے ہیں، ہمیں اپنی اشرفیہ کا پیٹ پالنا ہےجس کیلئے ہمیں آئی ایم ایف سے سات  ارب امریکی ڈالر کا قرضہ  بھی حاصل کرنا ہے، اچھی طرح یہ بات سمجھ لینی چاہیے  کہ ہم امریکہ سے مخالفت مول نہیں لے سکتے چاہے ہمیں کشمیر سے دستبردار ہونا پڑے،  ہم روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے ، ایران سے سستی گیس نہیں  لے سکتے، چین کو گوادر تک رسائی نہیں دے سکتے، افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے حالانکہ قیام پاکستان کے وقت سے پاکستان کی وزارت خارجہ میں  دیرینہ پالیسی موجود ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ کابل میں جس گروہ کی  حکومت   ہوگی اُسے ہی افغانستان  کی نمائندگی کرنے کا حق ہوگا، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے  بتایا  ہےکہ ابھی تک تحریک لبیک کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے،  تحریک لبیک  نےحکومت پاکستان سے تین مطالبات کئے  ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں تک غذائی و طبی امداد فی الفور پہنچائی جائے،دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے اور تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

    پاکستان کی جانب سے کسی نہ کسی حد تک اِن تینوں مطالبات پر  سالوں سے عمل کیا جارہا ہے، فلسطینی اشو پر  امریکی صدر بھی چاہے تو پاکستان کی فلسطین  پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں جو موقف اختیار کیا  ہے ، اُس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو  نسل کشی کا ملزم ٹہرایا  جاچکا ہے، بادی النظر میں پاکستان نےعالمی عدالت میں  جو دلائل پیش کئے  اُس کا واضح مطلب  یہی  نکلتا ہے کہ نیتن یاہو دہشت گرد ہے، پاکستان نےغزہ کیلئے غذائی اور طبی امداد بھی پہنچا ئی ہے، جماعت اسلامی کی طبی   امدادی ٹیم غزہ کے لوگوں کی مدد کررہی ہے تو پھرتحریک لبیک کو فلسطین کے عنوان سے فیض آباد پر دھرنا کیوں دلوایا جارہا ہے؟، جس طرح  پاکستان کے حساس اداروں اور حکومت میں کچھ  ذہین افراد موجود ہیں اُسی طرح  پاکستان کے عوام  بھی مجموعی حیثیت میں ذہین ہیں  وہ دھرنے کی اصل وجہ تک پہنچ چکے ہیں، کہتے ہیں کہ عدلیہ کے حالیہ فیصلے خودسری کی نشاندہی  کررہے تھے اور نظام انصاف کے بعض  ارکان چاہے وہ نچلی سطح کی عدالت میں بیٹھ رہے ہوں یا اعلیٰ عدلیہ کی کرسی پر بندوق کی نالی کا اپنے قلم سے  سوراخ بن کرکے بیباک فیصلے دینا شروع ہوچکے ہیں،  انہیں ابھی نہ روکا جاتا تو آگے حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہوسکتے  ہیں لہذا جواب تو دینا ہی تھا   اور ایسے گروہ کا انتخاب کرنا جن سے شریفوں کاعزت بچانا مشکل ہوتاہے، بہرحال جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ اچھائی کی طرف بڑھتے ہوئے قدم نہیں روک سکے گا۔

    لبیک دھرنا
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنوں کینٹ پر حملہ ناکام، بارود بھری گاڑی کا دھماکہ جانی نقصان نہیں ہوا کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں
    Next Article جنوبی لبنان پر حملوں کا منہ توڑ جواب حزب اللہ نے شمالی محاذ پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1241973
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.