Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»سفاک اور بے رحم قاتل اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ امریکہ اور کانگریس اراکین کا شرمناک کردار
    کالم و بلاگز

    سفاک اور بے رحم قاتل اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ امریکہ اور کانگریس اراکین کا شرمناک کردار

    shoaib87جولائی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    امریکی سیاستدانوں نے غزہ  میں شہید ہونے والے  معصوم بچوں  کو نظرانداز کرتے ہوئے جس انداز سے سفاک اور بے رحم قاتل  کااستقبال کیا  اُس نے انسانیت کو  شرمسار تو کیا  لیکن امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے اکثر ارکان نے  اپنی ذاتی اقدار  اور انسانی شرافت کی پیدائشی صفت کو اپنے پاؤں تلے روندھ ڈالا ہے  ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کا اصل مقصد ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے قومی کنونشنوں کے درمیان وقفے کے دوران توجہ حاصل کرنا تھا اور اس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات استوار کرنا تھا، جن سے نیتن یاہو جمعہ کو ملاقات کررہے ہیں، ٹرمپ   امریکہ کے وہی صدر ہیں جنھوں نے اپنے پہلے دور حکومت  میں نیتن یاہو کومزیدیہودی بسیتاں تعمیر کرنے کیلئے سبز جھنڈی دکھائی تھی اور ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو یکطرفہ منسوخ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرکے تل ابیب کو  نہال  کردیا تھا، ٹرمپ نے  اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد  کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کو اجازت دی جانی چاہیے کہ وہ کام ختم کرئے، ٹرمپ غزہ  اور یوکرین  سے امریکہ کو باہر نکالنا چاہتے میں    امریکی رائے عامہ  کا سفاک قاتل کیلئے برتاؤ  سیاستدانوں سے مختلف ہے، عوام منافقانہ مسکراہٹوں کیساتھ اس کے استقبال کیلئے تیار نہیں ہیں، جسکا اظہار ہم سوشل میڈیا پر دیکھ سکتے ہیں جہاں نیتن  یاہو  کے دورہ  واشنگٹن  کو امریکی عوام شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ، امریکی انتظامیہ  اور کانگریس ارکان سے اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ کے خلاف مظاہروں  اہتمام  کیا، واشنگٹن کے یونین اسٹیشن کے باہر فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے، کیپیٹل ہل کے قریب پہنچ جانے والے ہزاروں  مظاہرین  کو منتشر کرنے کیلئےپولیس نےمرچوں کا اسپرے کیا تاکہ جب نیتن یاہو  کانگریس سے خطاب کیلئے کیپیٹل ہل  پہنچیں تو مظاہرین اُن سے دور رہیں، فلسطین کے حامی گروپوں اور یونیورسٹی کے طلباء  امریکی انتظامیہ کے جبر کے باوجود  کئی مہینوں سے حماس کے زیر انتظام غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں  ۔

    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں غزہ کی جنگ کے حوالے سے اسرائیل کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اسرائیل اس جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹے گا، اسرائیل کے اس موقف سے یہ بات تو صفاف ہے کہ تل ابیب جنگ بندی کیلئے مخلص نہیں ہے اسی لئے وہ عارضی جنگ بندی کے بدلے یہودی قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے،اسرائیلی وزیراعظم  نے ایران، روس، اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو اسرائیل کی سلامتی، امن، اور خوشحالی کیلئے خطرہ قرار دیا اور امریکی کانگریس سے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی نیتن یاہو کی تقریر واشنگٹن میں تنازعہ کا باعث بھی  بنی کچھ ڈیموکریٹس نے ان کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ کچھ نے اسرائیل کی حکمت عملی پر تنقید کی، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی اور غزہ میں انسانی امداد کے حوالے سے ان کے اقدامات پر نکتہ چینی کی ہے، کانگریس سے اپنے خطاب کیلئے نیتن یاہو نے ایک مکار  لومڑی کی طرح بھی چالیں چلی ،امریکی قانون سازوں کواسرائیل کیلئے  روک ٹوک کے بغیر اسلحہ کی فراہمی  کا مطالبہ کرتے ہوئے   غزہ کو اپنے عرب اتحادیوں کیساتھ ملکر  تعمیر نو  کاایک  مبہم منصوبہ بھی پیش کیا، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب میں حماس کے خلاف  صیہونیوں کی جنگ کا بھرپور دفاع کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوج کے شرمناک کردار کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں  امریکی مظاہرین کا مذاق  بھی اڑایا۔

    نیتن یاہو نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس  یہودی ریاست کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے ایک پیغام ہے، یاہو نے انتہائی ڈھٹائی کیساتھ کہا  کہ جب تہران کے حکمران ہم جنس پرستوں کو کرینوں سے لٹکاتے ہیں  تو اُس وقت   انسانیت کا دم بھرنے والے  کیوں آواز نہیں اُٹھاتے، اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی تہران تعریف  اور فنڈنگ ​​کر تا ہے،  اس لئے  اسرائیل کے خلاف یہ لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں، غاصب اسرائیلی وزیراعظم جس وقت یہ  مضحکہ خیز جملوں   کو ادا کررہے تھے اُس وقت  کچھ امریکی قانون ساز زیر لب مسکرائے یعنی نوبت یہاں تک آگئی امریکیوں کو ایران سے مالی مدد لینا پڑ رہی ہے وہ بھی لاکھوں لوگوں کو  اور اُن لوگوں کو بھی جو یونیورسٹی کے  طلبعلم ہیں جو امریکہ کا مستقبل  ہیں تاہم مظاہرین ایسے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے مظاہرے غزہ میں انسانی بحران کا ردعمل ہیں جہاں تقریباً 2.3 ملین آبادی بے گھر ہو چکی ہے،  چالیس ہزار انسان مارے جاچکے ہیں، فضائی  بمباری  نے غزہ میں اس قدر  بارود پھیلا یا کہ  زمین تو بنجر  ہوئی  ساتھ ہی زینون  کی کاشت کرنے والوں کی معیشت کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی، کیپیٹل ہل  کے قریب احتجاجی مقام پر بنائے گئےاسٹیج پر ایک   بینر ایسا بھی آوزاں  تھا جس پر اسرائیلی  وزیراعظم  نیتن یاہو کو مطلوب جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے  اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ درج تھا حالانکہ  نیتن یاہو  ہزاروں  بچوں اور حاملہ عورتوں کو بلا امتیاز فضائی بمباری میں قتل کرنے  کے باوجود  اپنےجنگی جرائم کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

    نیتن یاہو نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قانون سازوں    پر زور دیا کہ وہ فوجی امداد کو تیز کریں کیونکہ اسرائیلی فوجی اور عوام امریکی تہذیب   و سیاست کو بچانے کی جنگ  فرنٹ لائن پر لڑرہے ہیں، اس نے مزید کہا کہ صیہونی فوج  حماس کے خلاف نہیں  ایران کے خلاف جنگ لڑرہی ہے، جس کے بارے میں اس  کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی قانون سازوں کے سامنے کھڑے ہوکر بہت سے جھوٹ بولے مگر وہ ایک سچ بھی بول گئے کہ وہ امریکی تہذیب وسیاست  کی جنگ فرنٹ لائن پر لڑ رہے  ہیں اُنھوں نے تسلیم کرلیا اسرائیل  امریکہ کا ہی بچہ جمورا ہے، جس نے  یہودیوں کا مصنوعی خوف کےبُت  کو تراش کر بیت المقدس میں نصب کیا کیونکہ اُس وقت امریکی تہذیب اور اُسکے عالمی کردار کیلئے تیل کی ضرورت تھی جسے ڈالر سے جوڑ کر امریکہ نے اپنا  عالمی کردار  حاصل کیا  لیکن عالمی بساط پر موجود مہروں کے   خوف نے اسرائیل  کو عربوں  سینے پر سوار کرادیا لیکن اب اُسے  سیال سونے کی  ضرورت نہیں  ہے لہذا   اسرائیل واشنگٹن کیلئے بوجھ  نبتاجارہا ہے، اسرائیل کی  چند سال زندہ رکھنے کیلئے  امریکہ نے عرب حکمرانوں  کو اسکا دوست   بنادیا، واشنگٹن اپنے ٹیکس  دہندگان کے پیسے کے تحفظ کرنا اچھی طرح جانتا ہے،  اسرائیلی وزیراعظم تقریر، جس کا درجنوں ڈیموکریٹک قانون سازوں نے بائیکاٹ کیا تھا، صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کا کوئی براہ راست حوالہ نہیں دیا لیکن اپنے ماضی کے اصرار پر قائم رہے کہ حماس کے تباہ ہونے تک جنگ ختم نہیں ہوگی ، نیتن یاہو   اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہر سطح پر ایران پر امریکی حملے سے گریز کی پالیسی پر نوحہ خوانی  کرتے نظر آرہے ہیں  ، اسرائیلی وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اُن کی 1948ء میں بنائی گئی ریاست کی سلامتی کو ایران سے ہی  حقیقی خطرہ  لاحق   ہے۔

    نیتن یاہو کا دورہ واشنگٹن
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریری فیصلے جاری کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر چیف جسٹس قاضی عیسیٰ کا ساتھی ججوں کو مشورہ
    Next Article فرانس میں اولمپک گیمز سے قبل تخریب کاری، تیز رفتار ریل کا نظام ہفتے بھر معطل رہنے کا امکان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192164
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.