Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 14, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»بلوچستان میں فورسز نے دوسرے روز بھی قومی شاہرایئں بند رکھیں کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
    تازہ ترین

    بلوچستان میں فورسز نے دوسرے روز بھی قومی شاہرایئں بند رکھیں کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ سے جو قافلہ گذشتہ روز گوادر کے لئے نکلا تھا وہ بدستور کوئٹہ سے اندازاً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی ہائی وے پر موجود ہے
    shoaib87جولائی 28, 2024Updated:جولائی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز نے قومی شاہراہیں بند رکھیں، یہ شاہراہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع گوادر میں بلوچی راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) میں دوسرے علاقوں سے لوگوں کی شرکت کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے بند کی گئی ہیں، حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ چونکہ گوادر میں اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں لی گئی ہے اس لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قافلوں کو گوادر جانے سے روک دیا گیا ہے، دوسری جانب گذشتہ روز کوئٹہ سے جانے والے قافلے پر فائرنگ کے خلاف اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، ہڑتال کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی گئی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ قومی اجتماع ساحلی شہر گوادر میں اتوار کی شام منعقد ہو رہا ہے، گوادر شہر کو جانے والی تمام شاہراہوں بند ہونے کے علاوہ گوادر میں موبائل فون سروس کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے فون بھی کام نہیں کر رہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبرگ بلوچ کا دعویٰ ہے کہ ایک طرف حکومت گوادر میں اس اجتماع کو منعقد نہیں کرنے دے رہی ہے تو دوسری طرف گوادر شہر میں موبائل فون نیٹ ورک کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ سے جو قافلہ گذشتہ روز گوادر کے لئے نکلا تھا وہ بدستور کوئٹہ سے اندازاً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی ہائی وے پر موجود ہے، اس قافلے پر گذشتہ روز اس مقام کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جس میں مجموعی طور پر 14 افراد گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے فائرنگ کا الزام فرنٹیئرکور پر عائد کیا گیا ہے، تاہم حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، جب بیبرگ بلوچ سے اس قافلے کی کوئٹہ سے آگے نہ بڑھنے کی وجوہات پوچھی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف قافلے میں شامل گاڑیوں کے ٹائروں کو بھی فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا گیا، انھوں نے بتایا چونکہ راستوں کی بندش کی وجہ سے ان گاڑیوں کے ٹائر نہیں منگوا سکتے اس لئے قافلے کے شرکا نے مستونگ میں ہی دھرنا دیا ہوا ہے۔

    بلوچستان صورتحال کشیدہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشامی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر راکٹ حملہ 12 فوجی ہلاک اسرائیل نے حزب اللہ پر الزام عائد کردیا
    Next Article ضلع کُرم میں زمین کی ملکیت کا تنازعہ فرقہ وارانہ تصادم میں بدل گیا پانچ روز میں 24 افراد جاں بحق
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1241448
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.