Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, فروری 15, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»حماس کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ہنیہ کا قتل سکیورٹی بریچ تہران نے بدلہ لینےکا اعلان کردیا
    کالم و بلاگز

    حماس کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ہنیہ کا قتل سکیورٹی بریچ تہران نے بدلہ لینےکا اعلان کردیا

    shoaib87جولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ  اور  جنگ بندی معاہدے کیلئے ہونے والے مذاکرات کی اہم کلید اسماعیل ہنیہ کا تہران میں قتل کا واقعہ عالمی سیاست اور سفارتکاری کیلئے  بڑا دھچکا ہے، اس قتل کے متعلق دنیا کا ہر ذی شعور انسان آسانی کے ساتھ اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے کہ اس قتل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے اور موساد نے سی آئی اےاور ایم آئی سیکس کیساتھ ملکر اسے ایگزیکیوٹ کیا ہے، حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ  سمیت اسکی اہم قیادت کو قتل کی منصوبہ سازی  کئی سالوں سے ہورہی تھی،  اکتوبر 7، 2023ء  کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی ایک اہم وجہ  اسرائیلی حکومت کی ٹارگٹ کلنگ تھی جو مزاحتمی گروہ کے خلاف  کی جارہی تھی، حماس کی قیادت کو ایک سے زائد مرتبہ ترکیہ میں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر انقرہ کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ   نے اسے ناکام بنایا اور تمام   مقامی اور غیرملکی ایجنٹوں کو بروقت گرفتار بھی کرلیا، جس کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے اسرائیلی حکومت کو مخاطب کرکے واضح کردیا  کہ ترک  سرزمین  پر اسرائیل نے حماس لیڈر شپ کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اسکا ردعمل اسرائیل کیلئے تباہ کُن ہوگا البتہ اسرائیل اس دھمکی کے باوجود باز نہیں آیا  اور ایک مرتبہ پھر موساد کے ایجنٹوں نے  ترکیہ میں حماس رہنماؤں کو قتل کرنے کے منصوبہ بنایا اور ناکام ہوئے، اس مرتبہ مقامی ایجنٹوں کی گرفتاری تو ہوئی مگر  موساد کا کوئی بھی ایجنٹ گرفتار نہیں ہوا، اسرائیلی  خفیہ ایجنسی نے لبنان ، شام اور قطر میں بھی مزاحمتی تحریک کے ارکان کو نشانہ بناچکے ہیں۔

     اس کے قبل غزہ  میں 17 اکتوبر 2023ء کو  اسرائیل کےکلنگ یونٹ نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر حملہ کرکےان کے بھائی اور بھتیجوں  سمیت 14 افراد قتل کردیا تھا جب وہ سو رہے تھے، بعد ازاں 17 اپریل 2024ء کو جب مسلمانان عالم عید الفطر منارہے تھے تو اسرائیلی فورسز نے  ایک بزدلانہ  خفیہ آپریشن کے دوران  غزہ کے الشاطئ کیمپ میں ایک کار پر بمباری کرکے اسماعیل  ہنیہ کے تین بیٹے حازم، أمير اور محمد کو شہید کردیا تھا، اس بزدلانہ حملے میں مرنے والوں میں ہنیہ کی تین پوتیاں مونا، آمال، رزان اور ایک پوتا خالد بھی شامل تھے،  اس المناک موقع پر نہایت بہادری کیساتھ اسماعیل ہنیہ کے سب سے بڑے بیٹے نے ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے تین بھائی شہید ہوگئے ہیں، عبدالسلام ہنیہ نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں میرے بھائیوں، حازم، أمير اور محمد اور ان کے بچوں کی شہادت سے نوازاہے، یہی جذبہ اسماعیل ہنیہ کے بزدلانہ قتل  کے موقع پر حماس اور جہاد اسلامی  دکھا رہی ہیں،   حماس  کا کہنا ہے کہ جلد اسرائیل کو  سمجھ آجائے گا کہ  اُس کے بزدلانہ حملوں سے مزاحمت میں اضافہ ہوگا  اور  غاصب اسرائیلی فوج اپنے شہروں کو شہداء کے خون  کے طفیل میں تباہ ہوتے ہوئےدیکھیں گی۔

    حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  جو سفارتکاری میں دنیا کے بہترین افراد میں شمار ہوتے تھے، اُن کے قتل سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے جاری مذاکرات  ہی متاثر نہیں ہونگے  بلکہ  اشتعال انگیزی  بڑھے گی اور جس کی قیمت تل ابیب کو چکانی پڑے گی، اسماعیل ہنیہ کا بزدلانہ قتل چند گھنٹوں میں اسرائیل کا دوسرا ہائی پروفائل قتل تھا ، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے  میں حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی رہنما  کو مزاحمتی تحریک کے گڑھ میں ایک فضائی حملے میں قتل کیا ،اسرائیلی حکام کی جانب سے تہران کے حملے کا فوری ردعمل جاری نہیں کیا تاہم اسرائیلی میڈیا ہنیہ کی شہادت  پر کا اعلان کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ  اس  خفیہ آپریشن  کو کامیابی کیساتھ مکمل کرلیا ہے، اس سانحے کا ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ اسرائیل  تہران کی سکیورٹی بریچ کرنے میں کامیاب ہوا، یہ مرحلہ ایران کی سکیورٹی اسٹبلشمنٹ کیلئے سنگین چیلنج ہے، ایران کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو  فضائی دفاعی نظام کے نقائص کو درست کرنا ہوگا، یہ سانحہ انٹیلی جنس  اداروں کی بہت بڑی ناکامی ہے، پوری مسلم اُمہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ناکام ہوئی ہیں، ایران کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے نقائص کا جائزہ لینا  چاہیےکیونکہ اسرائیل اس واقعہ میں تنہا ملوث نہیں ہے اسے امریکہ اور یورپ  اور بالخصوص برطانیہ کا انٹیلی جنس تعاون  حاصل ہے اور ایران تنہا چومکھی لڑائی لڑ رہا ہےلہذا ایران اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنائے اندرون ملک رشوت ستانی  ختم کرنے کیلئے اقدامات کرئے، اسلامی انقلاب سے نظریاتی وابستگی رکھنے والوں کو کلیدی  عہدے دیئے جائیں کیونکہ جس شہر میں  اسماعیل ہنیہ کا قتل ہوا  وہاں اسلامی دنیا کی عظیم ہستی موجود ہیں جو تمام مزاحمتی تحریکوں کی روح ہے۔

     ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ  امام سید علی خامنہ ای نے آج صبح تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے  قتل پر اسرائیل کو سخت سزا دینے کا عزم  کا اظہارکیا ہے، مقام اور شخصیت کے حوالے سے یہ واقعہ معمولی نہیں ہے اسرائیل جنگ  بندی میں مخلص نہیں   ہےکیونکہ اُسکا طرز عمل    امن کوششوں   کے برعکس ہے وہ جنگ کے پھیلاؤ کا خواہشمند ہے  اُسے معلوم نہیں کہ جس جنگ کو وہ پھیلانا چاہتا ہے اُسکی آگ تل ابیب کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق امام سید علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے اپنے لئے سخت ترین  سزا کے لئے زمین ہموارکی ہےاور ایران  اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے کیونکہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں شہید  کئے گئے ہیں،  حماس کے سربراہ  شہادت کیلئے تیار تھے اور موت سے خوفزدہ نہیں تھےلیکن ہم اسلامی جمہوریہ کی سرزمین میں پیش آنے والے اس تلخ اور مشکل واقعے میں ان کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    front ہنیہ کا تہران میں قتل
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی حمایت کے بغیر اسرائیل سرخ لکیریں عبور نہیں کرسکتا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لیا جائےگا
    Next Article فلسطینی مزاحمتی رہنما کے خون کا بدلہ لینا اسلامی جمہوریہ ایران کا فرض ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1241971
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.