Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»کٹھ پیلی حکومت سے نہیں، اصل فیصلہ ساز فوج ہے جس کیساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں، عمران خان
    تازہ ترین

    کٹھ پیلی حکومت سے نہیں، اصل فیصلہ ساز فوج ہے جس کیساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں، عمران خان

    عمران خان سمیت تمام رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لینا غیر جانبدار الیکشن کمیشن بنانا اور شفاف الیکشن کروانا حکومت کی بس کی بات نہیں اس لئے فوج سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں
    shoaib87جولائی 31, 2024Updated:جولائی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کٹھ پتلی حکومت کے بجائے اصلی فیصلہ ساز فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دے گی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے جانے والے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، فوجی قیادت اپنا نمائندہ مقرر کرے تو ہم مشروط مذاکرات کریں گے، پی ٹی آئی سربراہ کے اس بیان پر ردعمل میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے انہیں فوج سے مذاکرات کی بجائے نو مئی 2023 کے واقعات پر فوج سے معافی مانگنے کا مشورہ دے ڈالا، اس سے قبل منگل کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فوج سے مذاکرات کا عندیہ دیا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، وہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کریں گے، نو مئی 2023 کو عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے، جن کے دوران لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس سمیت دیگر قومی اور نجی املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا، ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا، نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما کچھ عرصے کیلئے لاپتہ ہوئے اور واپس آنے کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ فوجی جنرلز نے نوازشریف اور زرداری کی مشاورت کیساتھ تحریک انصاف ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو غائب کروایا اور پارٹی سے علیحدگی پر آمادہ کیا۔

    دوسری جانب بانی چیئرمین عمران خان مختلف مقدمات کے سلسلے میں قید ہیں، جن کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات میں کوئی جان نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ عدالتیں عمران خان کو ریلیف دے رہی ہیں اور کئی مقدمات میں انہیں بری کر دیا گیا ہے تاہم اب بھی ان پر توشہ خانہ سے متعلق مقدمات زیر التوا ہیں، عمران خان کی جانب سے گذشتہ روز فوج سے مذاکرات کا عندیہ دیئے جانے پر انتخابی نتائج میں ہیر پھیر کرکے اقتدار پر براجماں پیپلزپار اور  مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے انہیں فوج سے مذاکرات کی بجائے نو مئی 2023 کے واقعات پر فوج سے معافی مانگنے اور سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے، تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات بے معنی ہیں، سب کو معلوم ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی ٹوٹل 36 نشستیں ہیں لیکن فوج نے انہیں جتوایا اور ہماری نشستیں انہیں دے دی گئیں، اس کے بعد حکومت بھی فوج نے بنوائی ہے، جب سارے عمل میں اعلیٰ فوجی حکام کا ہی کردار ہے تو ہم سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کس لئے کریں؟ شوکت بسرا کے مطابق اس ملک میں ججز بھی خود انصاف مانگ رہے ہیں، ہمارے خلاف تمام کارروائیاں عسکری حکام کی مداخلت پر ہو رہی ہیں لہذا جب تک ہمارے تین مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، بات آگے نہیں بڑھے گی، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان سمیت تمام رہنماؤں اور کارکن، جو سیاسی قیدی ہیں، ان کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں، دوسرا مطالبہ ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن بنایا جائے اور تیسرا مطالبہ دوبارہ شفاف الیکشن کروانے کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان مطالبات میں سے کون سا مطالبہ ہے جو حکومتی اتحاد پورا کر سکتی ہے؟

    عمران خان کا جواب
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفلسطینی مزاحمتی رہنما کے خون کا بدلہ لینا اسلامی جمہوریہ ایران کا فرض ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای
    Next Article اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ امام خامنہ ای کی زیر اقتداء ادا، دسیوں ہزار افراد کی شرکت، دوحہ میں تدفین
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175662
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.