اسرائیل میں چاقو سے وار کرکے دو شہریوں کو ہلاک اور کم ازکم تین افراد کو زخمی کردیا، اتوار کی صبح تل ابیب کے جنوب میں ہولون کے علاقے میں موشے دیان اسٹریٹ پر چھرا گھونپنے کی کارروائی میں دو اسرائیلی آباد کار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے، ہنگامی خدمات بشمول اسرائیلی میگن ڈیوڈ ایڈوم نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور یہودی آباد کاروں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی چوٹیں سنگین بتائی گئی ہیں، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ آپریشن ہولون کے اندر متعدد مقامات پر ہوا اور یہودی آباد کاروں پر حملے سو میٹر کے درمیان رونما ہوئے تھے، اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ اس شخص نے تین مختلف مقامات پر حملہ کیا، ہر مقام کے درمیان 500 میٹر کا فاصلہ تھا، جس شخص نے یہ کارروائی کی اُس کا فرار کے دوران کسی شخص سے سامنا نہیں ہوا، اسرائیلی پولیس جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچی اور ایک پولیس افسر کے گولی مار کر ایک عرب باشندے کو قتل کردیا۔
اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ حملہ کرنے والے شخص کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں داخل ہونے کا اجازت نامہ نہیں تھا، اسرائیلی رپورٹس کے مطابق، اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک مزاحمتی گروہ سے ہے اور اس کے پاس سکیورٹی سے متعلق پہلے سے کوئی جرم نہیں تھا، اس حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسے بہادرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ہے اور اسے اسرائیلی سکیورٹی اور فوجی اداروں کے لئے ایک اہم دھچکا قرار دیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کا براہ راست جواب ہیں، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمتی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔