حزب اللہ کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب کے زیر قبضہ شمالی علاقوں میں متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے ارکان نے جمعرات کو مغربی گلیلی کے علاقے منوت موشاو میں اسرائیلی فوجی چوکی پر کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چوکی کی تعمیرات منہدم ہوگئیں، حزب اللہ نے ایک اور حملے میں اسرائیل کےفضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائل کی بیٹریوں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود توپ خانے کے بنکروں کو بھی نقصان پہنچایا، حزب اللہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے جنوبی لبنان کے گاؤں دوئیر پر اسرائیلی ڈرون حملے کے بدلے میں کیا گیا، حزب اللہ کی فورسز نے زریت بیرکوں پر کئی بھاری صلاحیت والے برقان میزائل بھی فائر کیے، جو اسرائیلی فوج کی مغربی بٹالین کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔
مزید برآں لبنانی مزاحمتی جنگجوؤں نے برانیت بیرکوں پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے اس جگہ کو نقصان پہنچا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی، اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی جنوبی لبنان کے گاؤں ایطرون پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، گروپ نے کہا کہ اس نے کئی دیگر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، جن میں مقبوضہ لبنان کی کفار شوبا پہاڑیوں میں السماقہ سائٹ، رمیم بیرک اور المالکیہ سائٹ شامل ہیں، حزب اللہ کی مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ لبنان کی کفار شعبہ پہاڑیوں میں رویسات العالم کے مقام پر جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا، لبنانی مزاحمتی تحریک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت اپنی غزہ جنگ جاری رکھے گی، اپنے جوابی حملے جاری رکھے گی، جس میں اب تک غزہ میں کم از کم 39,699 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔