Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی شعبدہ بازی نے امن کے امکان معدوم کردیا ہے؟
    عالم تمام

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی شعبدہ بازی نے امن کے امکان معدوم کردیا ہے؟

    shoaib87اگست 30, 2024Updated:اگست 30, 20241 تبصرہ5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    مشرق وسطیٰ کے حالات و واقعات کا سرسری جائزہ لینے سے اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا فوری امکان نظر نہیں آرہا ہے، امریکہ بظاہر جنگ بندی کی کوششوں میں سرگرم تو  دیکھائی  دیتا مگر  اس کے اقدامات جنگ بندی  اور نسل کشی کے اسرائیلی منصوبے  کے روک تھام  کی مخالف سمت اختیار کئے ہوئے ہیں، امریکی صدر  جو بائیڈن نے  مئی  2024ء میں مرحلہ وار جنگ بندی کی   شرائط  پیش کیں تو امریکی انتظامیہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ حماس فوری ردعمل کے طور پر یکم جون کو ہی  جوبائیڈن کی تجویز کردہ شرئط کے تحت جنگ بندی قبول کرلے گی، جسے اقوام متحدہ کی توثیق بھی حاصل ہوچکی ہے، اگر امریکی صدر جوبائیڈن کو یہ بتایا جاتا کہ حماس جنگ بندی تجاویز کو قبول کرلے گی تو امریکی انتظامیہ اس بابت پیشرفت ہی نہیں کرتی  تاہم  اسرائیل  کےروایتی منافقانہ  عمل  نے امریکی صدر جو بائیڈن پر آنچ نہیں آنے دی  بلکہ  حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد الشکور اور حماس کے چیف مذاکرات کار اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرکے  نیا پنڈروباکس کھول دیا،مکار اسرائیل اپنے طے شدہ اہداف کے تحت  غزہ  اور ویسٹ بینک میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیساتھ ساتھ  بار بار انہیں ہجرت پر مجبور کرکے   فلسطینی زمینوں  پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تاکہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کو وسعت دی جائے۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت  کے دو بنیادی مقاصد واضح تھے ایک  1948ء سے جاری تجاوزات کے سلسلے کو آگے بڑھانا اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر کے صحرائے سینا کی طرف ڈھکیلنا تھا، یہاں  پر ہمیں مصر اور اردن کی  قیادت کی تعریف کرنا پڑے گی، جنھوں نے اسرائیل کے مذموم مقصد کے سامنے بند باندھا اور فلسطینیوں کو اپنے اپنے ملکوں میں آنے سے روکا ، اسرائیل کا دوسرا مذموم مقصد خطے میں موجود مزاحمتی قوتوں کو بہت زیادہ کمزور کرنا تھا جبکہ امریکہ اِن دونوں مذموم مقاصد  کے حصول کیلئے اسرائیل کیساتھ برابر کھڑا ہوا  نظر آتا ہے،  یہ ممکن نہیں کہ امریکہ اسرائیل کے خلاف کوئی راست قدم اُٹھائے کیونکہ امریکہ کو اسرائیل کی ابھی بھی ضرورت  باقی ہے، ، گزشتہ دہائی کے دوران  تیل پر مغربی ملکوں کا انحصار بتدریج کمی کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ عربوں کو خوفذدہ رکھنے کیلئے اسرائیل  کی اہمیت وہ نہیں رہی جو گزشتہ سات دہائیوں میں تھی ،  امریکہ اور مغربی ملکوں کی خارجہ تعلقات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا  کہنا تھا کہ    اسرائیل بتدریج امریکی اور مغرب کی   ترجیحاتی فہرست میں نچلی سطح پر آتا جارہا تھا لیکن     2018ء میں روس ایک طاقتور قوت کے طور پر مشرق وسطٰی میں وارد ہوا  اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے خطے میں ایسے قدم جمائے کہ امریکہ اور مغرب  انگشت بہ دندان  رہ گئے   پھر چین نے بھی اسی عرصے کے دوران  مشرق وسطیٰ میں بڑی سرمایہ کاری شروع کردی ، اس طرح چین بھی مشرق وسطیٰ میں ایک بڑا اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے موجود ہے،اس اسٹریٹجک تبدیلیوں نے امریکہ کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کی  نسل کشی   اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کو اضافی فوجی امداد    فراہم کرنے کیساتھ ساتھ   خطرناک بموں کی سپلائی  کوجاری رکھا اور دوسری طرف اقوام متحدہ کی امن اور امدادی  کوششوں سے کتراتے   ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو قحط کی صورتحال سے دوچار کرنا اس بات کی غمازی  کرتا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی  سے زیادہ اسرائیلی خواہشات کا احترام کررہا ہے۔

    غزہ میں جنگ بندی سے متعلق  امریکی ثالثی مشکوک  ہی نہیں مذموم نظر آتی ہے ،اتوار کو نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کی طرح امریکہ بھی  حماس کی نو منتخب قائد یحییٰ سنوار کو تلاش کرنے کی کوششوں میں بڑے وسائل  استعمال کررہا ہے ، اس سلسلے میں امریکہ بڑی تعداد میں   اسرائیل کو   زیرزمین   تلاشی میں مدد کرنے والے ریڈار فراہم  کررہا ہے جبکہ امریکی جاسوسی ایجنسیوں کو  حماس رہنما یحییٰ سنوار کی مواصلات  تک پہنچ کو محدود کرنے کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں، صاف ظاہر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس کو نقصان پہنچانے  کے نکتے پر ہم خیال ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے  پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف  ہیں۔

    اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی  کیامریکی  کوششوں کو سیاسی شعبدہ بازی ہی قرار دیا جاسکتا ہے، جو جنگ بندی کے نام پر مزاحمتی قوتوں کو گمراہ کررہا ہے، حماس سمیت تمام مزاحمتی قوتوں اور ایران جو اپنی سلامتی  کی خلاف ورزی کا بدلہ لینے کیلئے تیار ہے فی الفور اقدامات کرنے ہونگے، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں  امریکی اڈوں کیلئے خطرات کو وجودی حیثیت دیئے بغیر غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگ بند نہیں کرائی جاسکتی،  21 جولائی 2006 کو  لبنان پر اسرائیل کی 34 روزہ جنگ کے نو دن گزر نے  پر جب 1,200 سے زائد افراد شہید ہوچکے تھے،  امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت کو ختم کئے بغیر فوری جنگ بندی کا کوئی مطلب نہیں ہوگا، امریکہ اور اسرائیل  خطے میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کے وجود کے خلاف  ایک پیج پر ہیں، اُس وقت بھی جنگ بندی میں تاخیر کرنے کی تدبیر کرنے کے علاوہ  امریکہ نے بڑے پیمانے پر قتل عام میں مدد کیلئے اسرائیل کو درست رہنمائی والے بموں کی ترسیل  تیز کر دی تھی، غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی براہ راست نسل کشی کو 15 سال گزر چکے ہیں  مگر امریکہ  خود کے تجویز کردہ دوریاستی حل میں سنجیدگی دکھانے کے بجائے اسٹیٹس کو  کو قائم رکھنے پر اپنی توانائی لگاتا رہا ہے غزہ  جنگ میں  بھی امریکی کوشش ہے کہ کسی طرح  سے اسٹیٹس کو  منوالیا جائے، اس کیلئے  امریکہ ہر وہ حربہ استعمال کررہا ہے جو  فلسطینیوں  پر دباؤ بڑھا سکے  جبکہ مزاحمت  وہ واحد راستہ ہے جو اسرائیل کو  منصفانہ طور پر جنگ بندی پر آمادہ کرسکتا ہے۔

    جنگ بندی کیلئے امریکی شعبدہ بازی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفائز عیسیٰ 6 ماہ سے انتخابی حلقے کھلنے نہیں دے رہا 4 حلقے کھلیں گے اور حکومت گر جائیگی، عمران خان
    Next Article اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر غزہ کی صورتحال سے آگاہ کرنیوالے بلاگر شہید
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    1 تبصرہ

    1. Gsa Verified List on نومبر 8, 2024 10:10 شام

      Just desire to say your article is as amazing.
      The clearness in your post is simply cool and i could assume
      you are an expert on this subject. Well with your permission allow me to grab your feed to keep updated with forthcoming post.
      Thanks a million and please keep up the enjoyable work.!

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192196
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.