حزب اللہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفا کے قریب بحری فوجی مرکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، یہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا حملہ ہے، لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے دشمن اسرائیل کے حملوں اور قتلِ عام کے جواب میں حیفہ کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس بحری فوجی مرکز کو میزائلوں کے ایک سلسلے سے نشانہ بنایا، ایک علیحدہ بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ حیفہ کے جنوب مشرق میں واقع رمت ڈیوڈ ایئربیس پر بھی میزائل سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اُدھر جمعرات کو اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، لبنان کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے، یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری بند کرنی ہوگی، وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔


