لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے زمینی کارروائی کے دوران گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیل کے 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، لبنان کے خلاف 30 ستمبر کو زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے مطابق اس کے 47 فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ آزاد ذرائع نے اس تعداد کو 800 سے زائد اور زخمیوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز بتائی جارہی ہے، فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اسرائیلی فوج کے بیان سے قبل اسرائیل کے نئے وزیرِ دفاع اسرائیل کیٹز کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، جنوبی لبنان پر اپنے زمینی حملے کا دوسرا مرحلہ شروع کیا تو کئی دیہاتوں میں قابض اسرائیلی افواج اور اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائیاں شروع ہو گئیں، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں گولانی بریگیڈ کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا، اسرائیلی فوج ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے اس حملے میں ایک یہودی فوجی ہلاک ہوگیا، اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں فوج کی یونٹ گولانی بریگیڈ کا نشان شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی بھی شیئر کی ہے، ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق اسی یونٹ سے تھا، واضح رہے کہ اسرائیل نے 23 ستمبر کو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران بیروت سمیت لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد 30 ستمبر کو باقاعدہ طور پر زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔
اسرائیل حکومت کی جانب سے فوجی سنسرشپ کی آڑ میں ایک منظم پالیسی کے تحت صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپاتے ہوئے، گزشتہ روز چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر غزہ اور لبنان میں لڑائیوں میں 11 اسرائیلی افسران اور فوجی ہلاکتوں اور 10 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، اسرائیلی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک 793 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا جو حقیقی تعداد سے بہت زیادہ کم ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو دفن کرنے کے لیے 600 نئی قبریں شامل کی جائیں گی، یہ فیصلہ کشیدگی میں اضافے اور فوجی اہلکاروں کے لیے تدفین کی جگہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے باعث ہوا ہے، اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 192 اسرائیلی افسر مارے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے چار اہلکاروں میں سے ایک کمانڈر تھا، ہلاک ہونے والوں میں 67 پلاٹون کمانڈر، 63 کمپنی کمانڈر، 20 ڈپٹی کمپنی کمانڈر، 7 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈر، 5 بٹالین کمانڈر اور 4 بریگیڈ کمانڈر شامل ہیں۔