Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این لگانے کو حرام قرار دینے کی دلیل سطحی اور مبہم ہے
    کالم و بلاگز

    اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این لگانے کو حرام قرار دینے کی دلیل سطحی اور مبہم ہے

    shoaib87نومبر 15, 2024Updated:نومبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    غیرمنتخب اور صدر کی طرف سے نامزد ارکان پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام راستوں کو مسدود کرے، مفتی راغب نعیمی نے یہ مبہم بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب حکومت اور فوجی سربراہ آزادی اظہار سے متعلق اپنے نظریات کی پرچار کررہے ہیں، وہ کبھی سوشل میڈیا کو شیطان سے تعبیر کرتے ہیں اور کبھی اسے دہشت گردی کا سبب بناتے ہیں لیکن ہدف وہ نہیں ہے جس کا پرچار ہورہا ہے، سوشل میڈیا سمیت مختلف سائٹس کے خلاف سرگرم عمل ہونے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ٹیکنالوجی سے مقابلہ بندوق کی طاقت سے نہیں کیا جاسکتا, ایسے سافٹ وئیر ہیں جو آئی پی ایڈرس کو جلدی جلدی تبدیل کرستا ہے، اس صورت میں وی پی این پر پابندی کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، پاکستان میں فوجی مقتدرہ اور مذہبی عناصر کا اتحاد کی تاریخ بہت پرانی ہیں، جو اکثر عوام کی بنیادی آزادیوں اور سوچ کی لہروں کو منجمد کرنے کی ناکام کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، موجودہ حکومت جو پیپلزپارٹی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے ایسے ایسے بیہودہ قوانین بنائے ہیں  جو مسلمہ طور پر انسانی حقوق کے خلاف ہیں، یہ یاد رہے کہ پاکستان میں مذہبی قوتوں کو فوجی مقتدرہ کی حمایت کے باوجود الیکشن میں 2 سے 7 فیصد ووٹ ملتے ہیں، جن کو منتخب کرانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نمایاں رہتا ہے، جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری ایک بیان میں مفتی راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا، جن میں وی پی این کی بندش شامل ہے جو شریعت سے ہم آہنگ ہے، مفتی نعیمی جہاندیدہ انسان ہیں اِن کے والد جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دروان اُن کے خاص ہمنواؤں میں شامل تھے، اُنھوں معلوم ہوگا کہ  اُن کا فتویٰ یا بیان کن مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان کی سیاست میں ایسا وقت پہلے کبھی نہیں آیا کہ جب بائیں بازو کی بعض جماعتیں مثلاً پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ نے ایسے اقدامات اور قوانین کیلئے ووٹنگ کی ہو جو انسانی حقوق کے خلاف ہوں، پیپلز پارٹی، نیسنل عوامی پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ جیسی ترقی پسند جماعتوں نے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرکے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت کو 5 سال کرنے کی قانون سازی میں ووٹنگ کرکے پاکستان کے ترقی پسند عوام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، پاکستان میں 2015ء کے بعد پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسیز نے سیاسی جماعتوں کی قیادت کو کرپشن کیسز کا ایسا خوف پیدا کردیا جس نے اِن جماعتوں کی قیادت کو عوام دور کردیا، پاکستان کی سیاست میں اب عوام طاقت کا سرچشمہ نہیں رہے بلکہ پیسہ اور طاقت کے کٹھ جوڑ نے نے آئین، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے اور کم ازکم بائیں بازوں کی جماعتوں اور بائیں اور دائیں بازو کے وسط میں رہنے والی  جماعت مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی کرپشن نے ایک مصنوعی طوطے کو وجود بخشا ہے اور اس کی گردن چند جنرلز کے ہاتھ میں ہے۔

    مفتی راغب نعیمی نے اپنے ذو معنیٰ بیان میں وی پی این کی مخالفت کے ذیل میں اس بات کو بیناد بنایا کہ غیرقانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، راغب نعیمی کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان میں ایکس پر سیاسی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے اور وجہ عمران خان اور اُن کے کروڑوں حامی ہیں جو دنیا بھر سے اس میڈیا سائٹ پر حکومت اور جنرلز صاحبان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ملک کی تباہ حال معیشت کے ذمہ داروں کو عوام کی تنقید پسند نہیں لہذا اُنھوں نے کئی مہینوں سے ایکس پر پابندی لگا رکھی ہے، وی پی این کے استعمال سے متعلق مذہب کا استعمال کیا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ فوجی جنرلز اور حکومت ایکس اور حکومت مخالف سائٹس کو پاکستان میں مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہی ہیں، خبری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت فری وی پی این سروس کو بند کرنے جارہی ہے اور بعض وی پی این کمپنیوں سے سودے بازی کی جارہی ہے تاکہ پیسہ کمانے کیساتھ ساتھ ایسی ساٹیس کو بلاک کردی جائیں جہاں سے حکومت اور اُن کے سرپرستوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انہیں ابھی سے جان لینا چاہیے کہ اُن کی یہ مشق ناکام رہے گی ٹیکنالوجی کی دنیا ہر گھنٹے ترقی کا زینہ چڑھ رہی ہے، میرا تو خیال ہے کہ حکومت اور جنرلز اس لاحاصل مشق کو ترک کرکے پاکستان کو بچانے پر توجہ دیں، بلوچستان اور سندھ میں جس تیزی سے ریاست کی عملداری محدود ہورہی ہے، اولیں توجہ طلب معاملہ یہی ہونا چاہیے جو ریاستی اداروں کا فرض ہے، اس وقت ملک کے برآمدادی شعبے کو شدید بحران کا سامنا ہے، سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری ناقابل بیان حد تک محدود ہوگئی ہے، آئی ایم ایف نے حکومت کیلئے معیشت کے میدان میں محدود اختیارات رکھے ہیں جبکہ مجموعی طور ملک اس وقت انتشار کا شکار بنا ہوا ہے یہاں درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، مفتی راغب نعیمی اور اشرفی جیسے لوگ تاریخ اسلام میں بدترین ناموں سے یاد کئے جاتے ہیں جس میں وہ مفتی اعظم اور درجنوں دیگر مفی شامل تھے جنھوں نے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کے قتل کا فتویٰ دیا تھا، مسلمان عوان ایسے مفتیاں کے فتوے کو خاطر میں نہیں لاتے جو ایک دوسرے کو مسلکی اختلاف کی بناء پر کفر کا فتویٰ دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھا ہے کہ غیرقانونی وی پی این بند کیے جائیں، پی ٹی اے کو لکھے گئے ایک خط میں وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اپنی شناخت چھپانے اور مواد پھیلانے کے لئے بھی وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، افسوسناک عمل یہ ہے کہ سیاسی حکومتیں اور سکیورٹی ادارے اپنے مخالفین کو دہشت گرد بنانے میں بہت جلدی کرتے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا ہر پاکستانی کو دہشت گرد کی نگاہ سے دیکھنے لگی ہے۔

    وی پی این
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل اور امریکہ کے جارحانہ منصوبے کا مقصد، قوموں کی آزادی اور زمینوں پر قبضہ ہے، الحوثی
    Next Article نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی چالاکی کی وجہ سے پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے، مفتح اسماعیل
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162063
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,418 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.