پاکستان کی معروف آئی سی ٹی سروسز کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ممتاز سٹی کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت ممتاز سٹی کے رہائشی اور کاروباری افراد کو پی ٹی سی ایل ’فلیش فائبر‘ کے ذریعےمعیاری اور تیز رفتارانٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ اشتراک پی ٹی سی ایل اور ممتاز سٹی کے مشترکہ وژن کا مظہر ہے جس کے تحت جدید کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کے قیام اور صارفین کو بلا تعطل ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے تیزی سے ترقی پذیر شہری مراکز میں تکنیکی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے گا، اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل ممتاز سٹی میں جدید آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے ڈیزائن اور تنصیب کا ذمہ دار ہو گا۔ یہ جدید انفراسٹرکچر 2,500 سے زائد گھروں اور کثیر المنزلہ عمارتوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی اور جدید طرزِ زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مثالی کنیکٹیویٹی اور اعلیٰ استعداد کی حامل نیٹ ورک سہولیات مہیا کرے گا۔ معاہدہ ممتاز سٹی کے رہائشیوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، معاہدے پردستخط کی تقریب میں پی ٹی سی ایل کے نائب صدر، بزنس آپریشنز نارتھ، نعمان درانی، نائب صدر، سیلز ،سلمان علی باجوہ، اور ممتاز سٹی کے چیف ایگزیکٹو ،عقیل جمال بٹ سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ کمپنی کنیکٹیویٹی میں نئے معیارات قائم کرنے اور پاکستان کی تکنیکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ممتاز سٹی کو قابل اعتماد، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کے فلیش فائبر نیٹ ورک کی تنصیب تکنیکی ترقی پر مبنی شہری ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے علاقے کے رہائشی اور کاروبار بہتر ڈیجیٹل وسائل تک رسائی، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، اور بلاتعطل انٹرنیٹ رابطے سے مستفید ہوں گے، جس سے ممتاز سٹی مستقبل کے اسمارٹ شہری منصوبوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گا، پاکستان کے شہروں کی دن بہ دن ترقی کے پیش نظر شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، اس اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے پی ٹی سی ایل فلیش فائبر اور ممتاز سٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہری ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔