کراچی میں پاڑہ چنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے 6 روز سے جاری دھرنے پولیس اور رینجرز نے بزور طاقت ختم کرادیئے ہیں، پولیساور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرادیئے، کراچی پولیس نے سندھ حکومت کی ھدایت پر شہر میں 6 روز سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لئے متحرک ہوئی، اس سے قبل سندھ کے وزیراعلیٰ نے سندھ میں شیعہ جماعت کے دھرنے ختم کرانے کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مشاورت کی، پولیس نے دن کے آغاز میں ہی کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرا دیئے، پولیس کی جانب دھرنا ختم کرانے کی کارروائی کے دوران عباس ٹاؤن میدان جنگ بن گیا، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، پولیس نے دھرنے کا ٹینٹ اکھاڑ دیا تاہم سڑک مکمل طور پر کھول دی جائے، بعدازاں مظاہرین دوبارہ دھرنے پر بیٹھ گئے، دریں اثنا کامران چورنگی گلستان جوہر میں بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری دھرنا ختم کرانے پہنچی اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ نمائش چورنگی اور ملیر میں بھی دھرنے جاری ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ، فائیو اسٹار چورنگی، گلستان جوہر، نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 اور 2، شاہراہ پاکستان کو عائشہ منزل اور انچولی کو ٹریفک کے لئے کھول دیا، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے متاثرہ افراد اور فوجی حفاظت میں جانے والے شہریوں کے قتل کے خلاف کراچی میں مختلف مقامات پر 6 روز سے دھرنے جاری تھے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر تھی اور شہریوں کو ایئرپورٹ جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا، ضلع کرم میں 85 روز سے پاڑا چنار پشاور روڈ پر دہشت گردوں کا قبضہ ہونے کے باعث شہری بھوک اور ادویات کی کمی کے باعث جاں بحق ہورہے جن کی تعداد 200 سے زائد بتائی جارہی ہے۔