بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، قلات میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے فون پر برطانوی نشریاتی ادارےکو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے منگیچر کے قریب پیش آیا، اہلکار نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار منگیچر کے قریب کوئٹہ کراچی ہائی وے پر معمول کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ وہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد آئے اور انھوں نے ان پر اسلحہ تان لیا، اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مزید سات سے آٹھ مسلح افراد وہاں آئے اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے دو کلاشنکوف، چار پستولیں، چار موبائل اور دو ٹوڈی کاریں چھین کر لے گئے، اہلکار کا کہنا تھا کہ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے والے کون تھے، انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے کا مقدمہ لیویز تھانہ منگیچر میں درج کیا گیا ہے، تاحال اس واقعے کے ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور اسلحہ چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان میں امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملے کے واقعے کے بعد اس اجلاس میں شرکت کے لئے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دو الگ الگ پروازوں سے کوئٹہ پہنچے، ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، اعلامیے کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، صدر زرداری نے ایسے موقع پر کوئٹہ کا سفر اختیار کیا جب ایک روز قبل پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کونسل کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھامگر صدر زرداری کو اس اجلاس میں مکمل طور پرنظرانداز کردیا تھا۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

