بلوچستان میں چار اضلاع کی حدود میں اہم قومی شاہراہوں پر سفر پر جزوی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ پابندی ہر قسم کی پبلک اینڈ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی عائد رہے گی، ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع میں ساحلی شاہراہ پر شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک گاڑیوں کے سفر پر پابندی ہوگی، ضلع موسیٰ خیل کی حدود میں کوئٹہ اور پنجاب کے درمیان شاہراہ پر شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک سفر پر پابندی لگادی گئی ہے، ضلع ژوب کی حدود میں کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک سفر نہیں کیا جاسکے گا، ضلع کچھی میں کوئٹہ اور سندھ کے درمیان شاہراہ پر شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک سفر پر پابندی ہوگی، ان نوٹیفیکیشنز کے مطابق شام پانچ یا چھ بجے کے بعد آنے والی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر صبح تک روک دیا جائے گا، نوٹیفیکشنز میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ اقدام بعض شاہراہوں پر سنگین بدامنی کےواقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
دوسری طرف ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور سمی بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے تاہم صوبائی حکومت کی رکاوٹیں عبور کرکے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد شہر کے اندر داخل ہوگئی، اُدھر بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم افراد نے نارکوٹکس کے دفتر پر دستی بم کے حملے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، حملہ ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں شہزادہ وارڈ میں ہوا ہے، حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے، اُدھر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سو سے زائد غیر سیاسی شخصیات نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ حقوق کیلئے سرگرم کارکنوں کی عید سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

