دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے اگلی سماعت 2 مئی کو مقرر کی ہے، خصوصی جج وشال گوگنے کا کہنا تھا کہ عدالت کو پہلے اس طرح کے نوٹس جاری کرنے کی ضرورت پر قائل کیا جائے، ریمارکس دیتے ہوئے جج نے کہا کہ میں مطمئن ہونے تک ایسا حکم نہیں دے سکتا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اور سینئر ایڈوکیٹ ایس وی راجو کے توسط سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دینے میں وقت ضائع کیا جائےکہذا عدالت فوری طور پر نوٹس جاری کردے تاہم خصوصی جج وشال گوگنے نے کہا کہ عدالت کو پہلے اس طرح کے نوٹس جاری کرنے کی ضرورت پر قائل ہونا چاہیے اور جب تک میں مطمئن نہیں ہوتا ایسا حکم نہیں دے سکتا، جج نے چارج شیٹ میں گمشدہ دستاویزات پر سوال اُٹھایا، جج نے ای ڈی کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت کی اس کے بعد ہی عدالت نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
ای ڈی نے شفافیت کے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ نہیں چھپا رہے ہیں ہم انہیں نوٹس لینے سے پہلے اپنا رخ پیش کرنے کا موقع دے رہے ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی ہے، مذکورہ چارج شیٹ میں کانگریس لیڈر سیم پتروڈا اور سمن دوبے اور کئی فرموں سمیت دیگر کا نام بھی لیا گیا ہے، استغاثہ کی شکایت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ 2002 کے سیکشن 44 اور 45 کے تحت درج کی گئی ہے، جیسا کہ سیکشن 3 کے تحت بیان کیا گیا ہے، سیکشن 70 کے ساتھ پڑھا گیا ہے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ، 2002 کی دفعہ 4 کے تحت قابل سزا ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ پی ایم ایل اے کے سیکشن 44(1)(سی) کے تحت پیشگی جرم کا مقدمہ اسی عدالت میں چلایا جانا چاہیے جس نے پی ایم ایل اے کے سیکشن 3 کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کا نوٹس لیا ہے۔
منگل, اکتوبر 28, 2025
رجحان ساز
- پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
- ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

