Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کا توانائی کے شعبہ میں مالیاتی بحران میں اضافہ، گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب تک پہنچ گیا
    پاکستان

    پاکستان کا توانائی کے شعبہ میں مالیاتی بحران میں اضافہ، گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب تک پہنچ گیا

    مجموعی طور پر پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی گردشی قرضہ 14 فیصد یا 398 ارب روپے کمی کے بعد 2 ہزار 794 ارب روپے سے 2 ہزار 396 ارب روپے پر آگیا ہے
    shoaib87اپریل 29, 2025Updated:اپریل 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہی (جولائی تا مارچ) کے اختتام پر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو یکم جولائی کے بعد سے 2 ارب روپے کے معمولی اضافے کو ظاہر کرتا ہے لیکن مارچ 2024 کے مقابلے میں تقریباً 398 ارب روپے کم ہے، مارچ 2025 کو ختم ہونے والی مدت کیلئے گردشی قرضوں کے بارے میں پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو واجب الادا رقم تقریباً 33 ارب روپے بڑھ کر ایک ہزار 633 ارب روپے ہوگئی جو یکم جولائی 2024 کو ایک ہزار 600 ارب روپے تھی، دوسری جانب پبلک سیکٹر جنریشن کمپنیوں (جینکوز) کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے والوں کو دیئے جانے والے واجبات مارچ کے اختتام تک کم ہو کر 79 ارب روپے رہ گئے جو مالی سال کے آغاز میں 110 ارب روپے تھے، پاور ڈویژن کے شیل ادارے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) میں گردشی قرضوں کا اسٹاک 683 ارب روپے پر برقرار رہا، وفاقی حکومت نے مارچ 2025 تک کے الیکٹرک سے 223 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا ہے جس میں 36.5 ارب روپے کی بنیادی ذمہ داری پر 186.5 ارب روپے کا سود بھی شامل ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2024 کے اختتام تک گردشی قرضوں کا مجموعی حجم 15 ارب روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 381 ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 396 ارب روپے ہوگیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گردشی قرضوں کے 3 اہم اجزاء میں سے یکم جولائی 2024 کے مقابلے میں مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بجلی پیدا کرنے والوں کو واجبات میں اضافہ ہوا، ایندھن فراہم کرنے والوں کو واجبات میں کمی آئی اور پی ایچ ایل میں رکھے گئے قرضوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تاہم مارچ 2024 کو ختم ہونے والی مدت کے مقابلے میں تینوں اجزا میں نمایاں کمی دیکھی گئی، مثال کے طور پر بجلی پیدا کرنے والوں کے واجبات ایک ہزار 929 ارب روپے سے تقریباً 300 ارب روپے (15.5 فیصد) کم ہو کر ایک ہزار 633 ارب روپے رہ گئے ہیں، جینکوز کے ذمے فیول سپلائرز کے واجبات 20 ارب روپے (20 فیصد) کم ہو کر 99 ارب روپے سے 79 ارب روپے پر آگئے ہیں۔
    پی ایچ ایل میں موجود قرضے 82 ارب روپے (11 فیصد) کمی کے بعد 765 ارب روپے سے کم ہوکر 683 ارب روپے رہ گئے ہیں، مجموعی طور پر پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی گردشی قرضہ 14 فیصد یا 398 ارب روپے کمی کے بعد 2 ہزار 794 ارب روپے سے 2 ہزار 396 ارب روپے پر آگیا ہے، رپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کے ذریعے زیر التوا پیداواری لاگت کی زیادہ وصولی کے ساتھ ساتھ پچھلے سال کی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کو قرار دیا گیا ہے، اس میں پہلے 9 ماہ کے دوران زیر التوا پیداواری لاگت پر 110 ارب روپے کی زائد وصولی شامل ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس میں 145 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا اور مارچ 2025 تک دیگر سابقہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 38 ارب روپے کی اضافی وصولیاں شامل ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 تک کے الیکٹرک کی مجموعی عدم ادائیگیاں 10 ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2023 کے آخر تک یہ 59 ارب روپے تھی، ماضی کے واجبات کو ملا کر کے الیکٹرک کے خلاف کل دعوے 223 ارب روپے ہیں جو 36.5 ارب روپے کی اصل رقم پر مشتمل ہیں، کے الیکٹرک صوبائی محکموں سمیت سرکاری اداروں سے زیادہ وصولیوں کا دعویٰ کرتا رہا ہے اور دونوں فریق ثالثی کے ذریعے تصفیے میں مصروف ہیں، ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے وزیر توانائی کے عوامی بیانات کے برعکس تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے آخر تک ان کی نااہلیت کے نقصانات بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے جو مارچ 2024 میں 102 ارب روپے تھے، دریں اثنا رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ڈسکوز کے ترسیلات کے نقصانات 78 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 262 ارب روپے تھے، بجٹ میں دی گئی لیکن ادا نہ کی جانے والی سبسڈی کی رقم ختم ہو گئی کیونکہ فنانس ڈویژن نے 9 ماہ کے دوران تقریباً 3 ارب روپے کی زائد ادائیگی کی، نتیجتاً اس سال بینکوں کو کوئی سود ادا نہیں کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس مد میں 63 ارب روپے ادا کیے گئے تھے۔

    مالیاتی بحران
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران کی تجارتی بندرگاہ میں لگی آگ دو دن بعد بجھا دی گئی، 65 افراد جاں بحق 120 زخمی زیر علاج
    Next Article ہندوستانی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر آپس میں لڑ پڑی، فوجیوں پر فائرنگ کر دی 5 سکھ اہلکار ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175308
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.