یمن میں ایک جیل پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں المسیرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ سعدہ کے مرکز پر بمباری کے نتیجے میں 47 تارکین وطن زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویش ناک ہے، المسیرہ نے فوٹیج پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں ڈھکی ہوئی متعدد لاشوں کو دکھایا گیا ہے، امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیاتاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 15 مارچ کو یمن کے خلاف فضائی کارروائی تیز کرنے کے حکم کے بعد سے اس کی افواج نے 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بیان میں کہا گیا تھا کہ ان حملوں میں سینکڑوں یمنی شہری اور درجنوں فوجی شہید ہو چکے ہیں، یمنی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس گروپ کے ارکان میں سے کچھ کی اموات کی اطلاع دی ہے۔
اتوار کی رات جب سعدہ میں تارکین وطن کی جیل کو نشانہ بنایا گیا تو اس میں مبینہ طور پر 115 افریقی باشندے قید تھے، یمن میں 11 سال سے جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے باوجودتارکین وطن افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے ملک میں پہنچ رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کام کی تلاش میں ہمسایہ ملک سعودی عرب میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق اس کے بجائے انہیں استحصال، حراست، تشدد اور فعال تنازعات والے علاقوں کے ذریعے خطرناک سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 2024 میں تقریباً 60 ہزار 900 تارکین وطن یمن پہنچے، جن میں سے اکثر کے پاس زندہ رہنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، رواں ماہ کے اوائل میں یمنی حکومت نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر راس عیسیٰ آئل ٹرمینل پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 74 افراد شہیداور 171 زخمی ہوئے تھے، سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اس حملے نے راس عیسیٰ کی ایندھن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہےاور جس سےحکومت کی لاکھوں ڈالر کی آمدنی بھی متاثر ہوگی۔
بدھ, مارچ 4, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

