پہلگام میں سیاحوں پر ہولناک حملے میں کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کے مبینہ ملوث ہونے کے ہندوستانی الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستانی فوج کے اسپیشل سروس گروپ(ایس ایس جی) نے حافظ محمد سعید کی سکیورٹی سنبھال لی ہے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حافظ سعید پر ہندوستان کے دہشت گرد حملے کے امکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اُن کی سکیورٹی بڑھا دی ہے،حافظ سعید دو کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کےسربراہ ہیں جو پہلے ہی حراست میں زندگی گزار رہے ہیں، ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکومت نےاس اندیشے کے پیش نظر کہ ہندوستان حافظ سعید کی رہائش گاہ پردہشت گردی کا نشانہ بنا سکتی ہےاِن کی سکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے، خیال رہے پاکستان کے وزیراعظم نے ہندوستان کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے تاکہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹھرے میں کھڑا کیا جائے لیکن ہندوستان کی مودی حکومت نے اس پیشکش پر مثبت جواب دینے کے بجائے ہندوستان بھر میں جنگی جنون پیدا کردیا ہے۔
کالعدم لشکرطیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو سب جیل سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی سے انہیں محفوظ رکھا جائے، خیال رہے کہ اپریل 2022ء میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے دو مقدمات میں مجموعی طور پر ساڑھے 31 برس قید کی سزا سنائی ہے،اُنھیں ایک مقدمے میں ساڑھے 15 اور دوسرے میں ساڑھے 16 برس کی قید سنائی گئی ہے جبکہ اُن پر مجموعی طور پر تین لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، حافظ سعید کے خلاف پنجاب کے محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مقدمات درج کیے تھے، واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے اس سے قبل بھی 77 سالہ حافظ سعید کو متعدد سزائیں ہوچکی ہیں، نومبر 2020 میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حافظ محمد سعید کو تین مختلف الزامات میں مجموعی طور پر ساڑھے دس برس قید اور ایک لاکھ دس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

