پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ہندوستان خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے، ہندوستان کے بعض سکیورٹی ذرائع ایسے خدشے کا اظہار کررہے تھے کہ پاکستان کو چین کی مکمل حمایت حاصل ہونے کے بعد وہ پیشگی حملہ کرسکتا ہے حالانکہ ہندوستانی سکیورٹی ذرائع کی جانب سے ایسے خدشات کا اظہار جنگی ماحول میں بے بنیاد خبروں کو نشر کرنا ہوتا ہے، اسحاق ڈار نے اس خدشے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام میں مبینہ طور پر فالس فلیگ آپریشن کا مقصد ہندوستان میں جاری (آزادی کی) تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کا مقدمہ 10 منٹ بعد جس پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا وہاں پہنچنے میں ہی 45 منٹ لگتے ہیں، بھارت دنیا کو بیوقوف نہ بنائے، پاکستان اس افسوسناک واقعے میں بالکل ملوث نہیں، پہلگام فالس فلیگ بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا گیا، بھارتی پابندیوں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا، انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے یہ ہماری پالیسی ہے، خطے میں صورتحال تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے، اُنھوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا، کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، عالمی برادری خطے کی صورتحال کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائے گا۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

