Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»ہندوستان کا پاکستانی سرحدوں کے اندر حملہ اعلان جنگ ہے مسعود اظہر کے دس رشتے دار جاں بحق!
    کالم و بلاگز

    ہندوستان کا پاکستانی سرحدوں کے اندر حملہ اعلان جنگ ہے مسعود اظہر کے دس رشتے دار جاں بحق!

    بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہےتو پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ کشمیری عوام کی مایوسی کو ختم کرے، ان پر ہونے والے ظلم کا ازالہ کرے اور ان مجاہدین پر عائد ناروا پابندیاں ہٹائے جو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں
    shoaib87مئی 7, 2025Updated:مئی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    ہندوستان کی فضائیہ نے پاکستانی سرحدوں کے اندر حملہ کیا ہے ، اس جارحیت نے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ کا دروازہ کھول دیا،ہندوستانی حملے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، نئی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے پاکستان فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا ہےتاہم پاکستان نے ہندوستان کی اس جارحیت کو اعلانِ جنگ قرار دیا ہے، افواجِ پاکستان کے ترجمان، جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستانی سرزمین پر حملے کی سزا ضرور دی جائے گی اور پاکستان اپنے اہداف لاک کر چکا ہے، پاکستانی شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں موجود دہشت گرد گروہ آر ایس ایس کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا جائے، جو انڈین انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف شہروں، خیبر پختونخوا اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔
    جنگی صورتحال کے باعث اطلاعات میں تضاد اور غلط معلومات کی وجہ سے اس وقت یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستانی افواج کے جوابی اقدامات سے ہندوستان کو کتنا نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ ہندوستانی طیاروں نے اپنی سرحدی حدود میں رہتے ہوئے میزائل فائر کیے ہیں، جبکہ ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان میزائلوں میں پاکستانی ریڈارز سے بچنے کی صلاحیت موجود تھی۔
    ادھر پاکستان میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حملے میں ان کے 10 قریبی رشتہ دار مارے گئے ہیں، ان کے مطابق بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللہ پر کیے گئے حملے میں ان کی بڑی بہن اور بہنوئی، دو بھانجے، ایک بھانجی، ان کے شوہروں سمیت پانچ بچے بھی شہید ہوئے،ان کا کہنا ہے کہ منگل کی شب ہونے والے حملے میں ان کے ایک قریبی ساتھی اُس کی والدہ اور دو دیگر ساتھی بھی مارے گئے، اپنے بیان میں مسعود اظہر نے ہندوستانی وزیرِاعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، اب ہم سے رحم کی امید نہ رکھی جائے۔
    دوسری جانب ہندوستان کی نِفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی واقع ہو کر یہ 24,233.3 پوائنٹس پر آ گئی، بدھ کی صبح جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی گئی اور حصص کی فروخت میں تیزی آئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ سرمایہ کاروں کے حوصلے جنگ جھیلنے والے نہیں ہیں ، اس سے یہ بات بھی عیاں ہوجاتی ہے جنگ میں تیزی آئی تو دونوں ملکوں کو معاشی نقصان سہنا پڑے گا۔
    ادھر ہندوستان کے وزیرِ داخلہ، امت شاہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کا جواب ہے، ان کے مطابق مودی حکومت ہر قسم کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے اور ہندوستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم رکھتا ہے، امت شاہ کو مودی کا جانشین بننے کیلئے اپنے آپ کو شدت پسندوں کے سامنے اہل ثابت کرنے کیلئے اپنے ملک میں جنگی جنون بھڑکانے میں مصروف ہیں، واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کی تجویز پیش کی تھی، جسے ہندوستانی حکومت نے مسترد کر دیا، جس سے فالس فلیگ آپریشن کے متعلق شبہات مزید گہرے ہو گئے۔
    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہندوستانی جارحیت کے جواب میں پاکستانی ردِعمل کے نتیجے میں انڈین ایئر فورس کا کم از کم ایک طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے پانچ سے چھ ہندوستانی طیارے مار گرائے ہیں، پاکستان کی سرکاری اطلاع کے مطابق، فرانس کے تیار کردہ تین رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو ایک بڑی دفاعی کامیابی تصور کی جا رہی ہےتاہم ہندوستان کی جنگی سوچ کو ختم کرنے اور عالمی قوانین کے دائرے میں لانے کے لئے پاکستان کو یقیناً ہندوستان کے اندر جوابی کارروائی کرنی ہوگی کیونکہ اس نے پاکستانی سرزمین پر حملہ کرنے کی جرات کی ہے، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جنگ ہندوستان کے لئے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوگی، ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن بننے کا خواہشمند ہےاور جنگ اس کے اس مقصد کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
    پاکستان اور ہندوستان کی عوام کی اکثریت جنگ سے بیزار ہیں لیکن مودی حکومت نے سیاسی مفادات کے لئے جنگی جنون پیدا کیا، جس کی قیمت دونوں ممالک کی افواج اور عوام کو چکانی پڑ رہی ہے، جو افسوسناک صورتحال ہوگی اور جس طرف امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اشارہ کیا جس وہ معمول کے مطابق پریس کانفرنس کرہے تھے اور اس دوران انہیں ہندوستانی جارحیت کے متعلق اطلاع دی گئی، جس پر انھوں نے اپنے ابتدائی ردعمل میں افسوسناک قرار دیا ، ہندوستانی فوج مودی اور آر ایس ایس کی سیاست کی بھینٹ چڑھنے کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس بارے میں ہندوستان کی سکیولر اکثریت کو آگے بڑھنا ہوگا، اگرچہ ایک بڑی جنگ دونوں طرف انسانی جانوں کا ضیاع ثابت ہوگی پھر بھی پاکستان کو ہندوستان کے جنونی رویے کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہےاگر جارحیت کا جواب نہ دیا گیا تو ہندوستانی ہر انتخابات کے موقعے پر ایسی دراندازی کا سلسلہ جاری رکھے گا، ہندوستانی وزیر دفاع یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے ملک نے پاکستان میں سویلین اہداف پر فوجی کارروائیاں کی ہیں، ہندوستان کی خفیہ کارروائیوں میں مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہےلیکن پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کیا ، اس کے باوجود پاکستانی حدود پر حملہ کرکے ہندوستان نے اپنے آپ کو ایک جارح ملک کے طور پر پیش کر دیا ہے۔
    پاکستان نے ہمیشہ اچھے ہمسایوں جیسے تعلقات کیلئے صبر کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ جب ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، تب بھی پاکستان نے جنگ کا راستہ اختیار نہیں کیا لیکن اگر اب بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہےتو پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ کشمیری عوام کی مایوسی کو ختم کرے، ان پر ہونے والے ظلم کا ازالہ کرے اور ان مجاہدین پر عائد ناروا پابندیاں ہٹائے جو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

    front ہندوستان کا حملہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کے خلاف ہندوستان کی کثیر الجہتی جنگی حکمت عملی کا اہم نکتہ معیشت کو نقصان پہنچانا ہے !
    Next Article پاک ہند جنگ ٹرمپ کشیدگی ختم کرانے پر آمادہ فرانسیسی انٹیلی جنس کا رافیل تباہی کی تصدیق کردی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162361
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.