امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری لڑائی ایک بُری ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی جسے وہ روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈوںلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایٹمی جنگ روک دی ہے یہ ایک بُری ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی جس میں لاکھوں ہلاکتیں ہو سکتی تھیں مجھے اس پر بہت فخر ہے کہ امریکہ نے لڑائی رکوا دی، امریکی صدر نے کہا کہ میری حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوری اور مکمل سیز فائر کے لئے ثالثی کی، میرا خیال ہے کہ یہ ایک مستقل سیز فائر ہے اس سے دو ایٹمی طاقتوں کے بیچ ایک خطرناک لڑائی کا خاتمہ ہوا، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں کر رہے تھے اور لگ رہا تھا کہ یہ سلسلہ رُکنے والا نہیں ہے اور مجھے بہت فخر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا اور ہم نے لڑائی بند کرانے کیلئے اِن دونوں ملکوں کی بڑی مدد کی، ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے تجارت اور ٹیرف کے ذریعے اس تنازع میں کلیدی کردار ادا کیا، میں نے کہا ہم آپ لوگوں کے ساتھ بہت تجارت کریں گے، آئیے لڑائی کو روکتے ہیں، اگر آپ اسے روکیں گے تو ہم تجارت کریں گے ورنہ ہم آپ سے کوئی تجارت نہیں کریں گے، اس سے قبل لوگوں نے تجارت کو جنگ بندی کیلئے اس طرح استعمال نہیں کیا جیسے میں نے کی ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ اچانک انھوں نے کہا کہ ہم رُک رہے ہیں وہ کئی وجوہات کی بنا پر رُک گئے تھے، تجارت ایک بڑی وجہ تھی، ہم ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ بہت تجارت کریں گے ہم ہندوستان سے تجارت اور ٹیرف پر مذاکرات کررہے ہیں اور جلد ہم پاکستان سے بھی مذاکرات کریں گے۔
دوسری طرف امریکی ثالثی کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سنیچر کے روز ہونے والے سیز فائر کے بعد ہندوستان کے زیرقبضہ کشمیر میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے، منگل کو سرینگر کے علاوہ مقبوضہ علاقے کے تمام اضلاع اور ایل او سی کی قریبی بستیوں میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں کلاسیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں، ایئر پورٹ حکام کے مطابق منگل سے طے شدہ پروازیں سرینگر اور جموں کے ہوائی اڈوں سے شروع ہوگئی ہیں، عازمینِ حج کا پہلا قافلہ 4 مئی کو روانہ ہوا تھا لیکن ایل او سی اور بین الاقوامی تسلیم شدہ باڈرز پر کشیدگی کے بعد حج قافلوں کی روانگی کا سلسلہ روک دیا گیا تھا، حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج قافلوں کی روانگی کا سلسلہ بدھ کی صبح سے شروع ہوجائے گا اور پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے جو عازمین اپنے وقت پر نہیں جاسکے ان کے لئے اضافی پروازوں کا انتظام کیا جارہا ہے، تاہم منگل کے روز ہندوستان کی نجی ایئر لائن ایئرانڈیا نے جموں جبکہ انڈیگو نےجموں اور سرینگر کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ ایل او سی کی قریبی بستیوں سے جو لوگ نقل مکانی کرکے عارضی رہائشی کیمپوں میں منتقل ہو گئے تھے اُن کی واپسی کے لئے حکومت نے خصوصی بس سروس کا اہتمام کیا ہے۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
- ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

