پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ریگولٹری ٹیکس کے خلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے، تاجروں کا موقف ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر والی یعنی یہ ایک متنازع خطے کی ہے اور ریاست پاکستان صرف اس کا انتظام سنبھال سکتی ہے مگر ٹیکس نہیں لگا سکتی ہے، ان کے مطابق جو ٹیکس عائد کیے گئے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں۔ 24 گھنٹے دھرنے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ ہنزہ میں اس وقت ہوٹل خالی ہو چکے ہیں، گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ تاجروں کا معاملہ براہ راست وفاقی حکومت سے ہے۔ اس پر گللگت بلتستان کی حکومت وفاق سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس پر مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے کہ ٹیکس کے نفاذ سے تاجر متاثر ہو رہے ہیں۔ مگر اس وقت سیاحت کا سیزن ہے اور شاہراہ قراقرم بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کے علاوہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے لاکھوں لوگوں کو نقصان ہو رہا ہے، ان کے مطابق اس موقع پر ایسا احتجاج کسی بھی طورپر مناسب نہیں ہے، گلگت بلتستان چمبر آف کامرس کے صدر محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تقریبا 25 ہزار لوگوں کا روزگار بارڈر کی تجارت سے جڑا ہوا ہے۔ ریاست پاکستان اس سے پہلے ہی کسٹم ڈیوٹی لے رہی ہے، مگر تقریباً ہر سال ہی کوشش کی جاتی ہے کہ خنجراب پاس کے بارڈر سے ہونے والی تجارت پر مختلف قسم کے ٹیکس جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولڑی ٹیکس نافذ کیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بارڈر کی تجارت اور سیاحت کے علاوہ دوسرا کوئی روزگار نہیں ہے۔ جب اتنے زیادہ ٹیکس لگائے جائیں گے تو مقامی سطح پر مقامی تاجر نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ مقامی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک بڑا بوجھ ہوگا۔
گذشتہ کچھ عرصے سے ہر سال ہی کوشش کی جاتی ہے کہ خنجراب بارڈر سے ہونے والی تجارت پر سست بارڈر پر ٹیکس نافذ کیا جائے جس پر گذشتہ سال اور اس سے بھی پہلے احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد حکومت پاکستان ریونیو ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے سے سیلز ٹیکس کیلئے گلگت بلتستان سے باہر صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے تھاکوٹ میں چیک پوسٹ قائم کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اب بھی یہ ہی مطالبہ ہے کہ آپ سست بارڈر اور گلگت بلتستان میں کوئی بھی ٹیکس ماسوائے کسٹم ٹیکس کے وصول نہ کیا جائے اور اس سب کو گلگت بلتستان سے باہر چیک پوسٹ اور اپنے دفاتر قائم کریں، محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنے گذشتہ سال کے نوٹیکفیشن پر عمل نہ کیا تو یہ احتجاج جاری رہے گا، تاجروں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کو سرحدی پاس سسٹم کے ذریعے اشیا کے تبادلے (بارٹر ٹریڈ) کی اجازت ہے، اس معاہدے کے تحت، گلگت بلتستان کے ڈومیسائل ہولڈرز کو روایتی بارٹر طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے پاکستان، چین سرحد کے پار آزادانہ تجارت کا حق حاصل ہے، گلگت بلتستان، ایک متنازع علاقہ اور جموں و کشمیر کے بڑے خطے کا حصہ ہونے کے ناطے، ایک منفرد قانونی اور آئینی حیثیت رکھتا ہے، اس حیثیت کے تحت، گلگت بلتستان کے رہائشی وفاقی ٹیکسوں، بشمول سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، اور دیگر تمام وفاقی محصولات سے مستثنیٰ ہیں۔ کسٹمز ڈیوٹی کو اس اسے استثنیٰ ہے، اس کے علاوہ کوئی بھی ٹیکس نافذ نہ کیا جائے۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

