Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرکے ہی واشنگٹن جوہری معاہدے کو ممکن بنا سکتا ہے !
    تازہ ترین

    ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرکے ہی واشنگٹن جوہری معاہدے کو ممکن بنا سکتا ہے !

    مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق رائے ایران کی سفارتی کامیابی ہے اس طرح تہران اسرائیل کے خفیہ ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا چاہتا ہے
    shoaib87جون 3, 2025Updated:جون 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران اس بات کی یقین دہانی کرانے کیلئے تیار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کیلئے ہے، دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ہتھیاروں کے درجے کا یورینیم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی بنا پر مسقط کے توسط سے تہران کو دی گئی امریکی تحریری تجویز میں مبینہ طور پرمطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل بند کرے، تاہم ایرانی سفارت کار اسے اپنے ملک کی خودمختاری کی سرخ لکیر قرار دے رہے ہیں۔
    پاکستان سمیت متعدد عرب ممالک نے ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے اپنے حالیہ دورہ تہران کے دوران ایران کے رہبرِ انقلاب اسلامی سے ملاقات میں پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودگی کو تہران کا بنیادی حق قرار دیا،سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے دورۂ تہران اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات میں سعودی عرب نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ اس پر امریکہ کی طرف سے مکمل عملدرآمد کی ضمانت لے گا، سعودی عرب یہ چاہتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ نہ رہیں کیونکہ اس سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
    واشنگٹن میں موجود دفاعی ذرائع کے مطابق یمن اور امریکہ کے درمیان سیزفائر کے غیرتحریری معاہدے کیلئے سعودی عرب نے تہران کی مدد حاصل کی تھی، بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف امریکی حملوں کے دوران شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ تجارتی بندرگاہ حدیدہ اور تیل کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا مگر یمن نے امریکہ کے کم از کم 15 ایم کیو-9 ڈرونز مار گرائے، جن میں سے ہر ایک کی قیمت تقریباً 30 ملین ڈالر تھی، ان ڈرونز کے نقصان کا مجموعی تخمینہ 200 ملین ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے جبکہ امریکی فوج کو براہ راست و بالواسطہ طور پر پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ 596 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے، بحری بیڑوں کی نقل و حرکت اور دیگر عسکری اخراجات کا مجموعی تخمینہ 3.7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، یمن نے امریکی بیڑے اور ڈرونز کے خلاف ایرانی ساختہ 358 میزائلوں سمیت دیگر دفاعی نظام استعمال کیے، اس کا واضح مطلب یہی ہے کہ امریکہ نے ایران سے بلواسطہ جنگ کرکے اندازہ لگالیا ہے کہ جنگ امریکہ کیلئے نقصان کا سودا ہے، اس صورتحال کو مد نظر رکھا جائے تو مذاکرات کے نتیجہ خیر ہونے کی اُمید نمایاں ہے۔
    ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے پانچ دور مسقط کے ذریعے مکمل ہو چکے ہیں، امریکہ نے اپنی تحریری شرائط مسقط کے وزیر خارجہ کے توسط سے تہران کو پہنچائی ہیں، اگرچہ ان شرائط کی تفصیلات تاحال مصدقہ طور پر سامنے نہیں آئیں تاہم رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران سے یورینیم افزودگی کو صفر سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی حکام کے بیانات سے بھی ایسے اشارے ملے ہیں کہ یہ شرط امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی ہے، جب اِن کیمرہ مذاکرات ہوتے ہیں اور دونوں فریق میڈیا سے براہِ راست بات نہیں کرتےتو قیاس آرائیاں اور غیر مصدقہ اطلاعات افواہوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں، جدید میڈیا دور میں سنجیدہ رپورٹنگ کے بجائے سنسنی خیزی کو فروغ دیا جاتا ہے، مذاکرات میں شریک افراد بھی بسا اوقات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو خبریں فراہم کرتے ہیں تاکہ مذاکرات کا توازن اپنے حق میں رکھا جاسکےتاہم اب تک کے پانچ مذاکراتی ادوار میں دونوں جانب سے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں، امریکہ کی جانب سے یورینیم افزودگی کو مکمل طور پر بند کرنے کی شرط غیر منطقی اور بعید از قیاس نظرآرہی ہے۔
    گذشتہ روز پیر کو ایرانی وزیر خارجہ نے مصر کا دورہ کیا، ایران اور مصر کے تعلقات ماضی میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں خصوصاً مصر میں اخوان المسلمون کی حکومت کے خاتمے اور فوجی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں شدید سرد مہری پیدا ہوئی تھی تاہم عباس عراقچی کے حالیہ دورۂ قاہرہ کے دوران ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے اہم ملاقاتیں کیں، عراقچی نے ان ملاقاتوں میں واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی وہ ایسے ہتھیاروں کی تیاری کو درست سمجھتا ہے، تاہم اس نے یورینیم افزودگی کے فطری حق کو ترک کرنے کو سختی سے مسترد کیا، پیر کے روز ہونے والی اعلیٰ سطحی بات چیت میں عالمی ایٹمی ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ تہران انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل گروسی اور صدر السیسی نے مصر میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال، خاص طور پر روس کے تعاون سے بننے والے دابا پاور پلانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا، خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ پُرامن جوہری پروگرام میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہےجبکہ اسرائیل تہران کے ان اقدامات کو اپنے لئے خطرہ تصور کرتا ہے،مصری صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ عبدالعاطی نے کہا کہ مصر مشرقِ وسطیٰ کو جوہری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے، یہ بیان اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ ایران، اسرائیل کے خفیہ ایٹمی پروگرام کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا چاہتا ہے، تہران کی سفارتی کوششیں کم از کم ریاض اور قاہرہ کی سطح پرمؤثر اور نتیجہ خیز نظر آتی ہیں۔

    ایران امریکہ مذاکرات
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کو گلگت بلتستان میں ٹیکس لگانے کا حق نہیں متنازع خطہ ہے وفاق صرف انتظام سنبھالتا ہے
    Next Article پاکستان کے دفاعی بجٹ اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے منظور کرلیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162701
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.