پاکستان کی قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ 26-2025 تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان کی جانب سے ناصرف شدید احتجاج کیا گیا بلکہ بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ کر بجٹ نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے، وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین لگاتار نعرے بازی کرتے رہے اور بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے، پی ٹی آئی اراکین نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا جعلی بجٹ قرار دیا، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025-26 کو مسترد کردیا ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے منگائی میں مزید اضافہ ہوگا، تحریک انصاف نے ترقیاتی پروگرامز اور صحت و تعلیم کیلئے بجٹ میں زیادہ رقم مختص نہ کرنے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے، جسے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے رویئے کی مذمت کی گئی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جانبدار بن چکے ہیں، سردار ایاز صادق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے نمائندے نہ بنیں اسپیکر کے فرائض انجام دیں، پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ سیشن میں ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ عمران خان پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی شدید الفاظ پر مذمت کرتے ہیں، قائدین کی رہائی کیلئے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان کی تقاریر براہ راست دکھانے کا معاملہ اٹھائیں۔ پی ٹی آئی ارکان کی تقاریر کی نشریات پر ایوان میں معاملہ اٹھایا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی تقاریر نشر نہ کرنے پر تحریک استحقاق اور اسپیکر کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔قومی نشریاتی ادارے اگر تقریر نہیں نشر کرتے تو احتجاج کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی میں پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی مذمت کی گئی، خیال رہے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نوازشریف، محمود اچکزئی فضل الرحمٰن اور بلاول نے شرکت نہیں کی، بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید