Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 16, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»ایران کا قومی اتحاد، اسرائیلی مسلط کردہ جارحیت کے مقابلے کیلئے مددگار ثابت ہوگا، صدر اردوغان
    تازہ ترین

    ایران کا قومی اتحاد، اسرائیلی مسلط کردہ جارحیت کے مقابلے کیلئے مددگار ثابت ہوگا، صدر اردوغان

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حکومت اور اس کے سرپرستوں پر دباؤ ڈالنے میں اہم اور بااثر مسلم ممالک کے کردار کو موجودہ صورتحال میں اہمیت کا حامل قرار دیا
    shoaib87جون 21, 2025Updated:جون 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی حکومت کے مظالم کو فوری بند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطہ ایک اور جنگ دیکھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہفتے کے روز استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں صدر اردوغان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران کا قومی اتحاد اسرائیل کی مسلط کردہ جارحیت کے مقابلے کیلئے مددگار ثابت ہوگا، لڑائی بند کرنے اور سفارت کاری کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کیلئے ترکیہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترک صدر نے خبردار کیا کہ خطہ ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر جارحیت سے روکنا چاہیے، انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعات کو حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اس عمل میں کردار ادا کرنے اور سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرنے اور اسرائیلی حکومت کے خلاف اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پر زور دینے پر ترکی کی تعریف کی، ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو جنگ پسند اور توسیع پسندانہ سوچ رکھنے والا ملک قرار دیتے ہوئے تل ابیب کو عدم استحکام کی جڑ کہا، عراقچی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ متفقہ طور پر ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس جارحیت کو روکنے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ذمہ داری یاد دلائے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حکومت اور اس کے سرپرستوں پر دباؤ ڈالنے میں اہم اور بااثر مسلم ممالک کے کردار کو موجودہ صورتحال میں اہمیت کا حامل قرار دیا۔
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کو اسرائیلی جارحیت میں شامل ہونے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا، اُنھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ ​​میں شامل ہوتا ہے تو یہ ہر ایک کیلئے بہت خطرناک ہوگا، استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی مداخلت واشنگٹن کیلئے انتہائی بدقسمتی ہوگی، واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 18 جون کو ایک ٹیلیویژن پیغام میں امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصانات کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، یاد رہے اسرائیلی حکومت نے 13 جون کو ایران کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کی جنگ چھیڑی۔ اس نے ایران کے جوہری، فوجی اور رہائشی مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور عام شہریوں سمیت 400 سے زائد ایرانی شہید ہوئے، اس کے فوراً بعد ایرانی فوج نے جوابی حملہ شروع کر دیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے آپریشن سچا وعدہ 3 کے تحت 21 جون تک صیہونی حکومت کے خلاف جوابی میزائل حملوں کی 18 لہریں انجام دیں۔

    اسلامی تعاون تنظیم
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکہ دوہری شہریت کے حامل امریکی یہودیوں کو اسرائیل سے نکالنے کا آپریشن شروع کررہا ہے
    Next Article ایران پُرامن ایٹمی توانائی سے استعفادہ کرنے کے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا، صدر پیزشکیان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1163346
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.