اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے جمعرات کو کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری تل ابیب پر ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرئے اور اس ملک کے ساتھ تجارتی اور مالی تعلقات منقطع کرنے کا مبالبہ کیا ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے دوران جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی کا ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ چودہ ماہ قبل خبردار کیا گیا تھا کہ اس نسل کشی کے پیچھے غزہ میں نوآبادیاتی منصوبے کے ایک بڑھتے ہوئے مرحلے کو مکمل کرنا ہے، واضح رہے کہ سات دہائیوں سے اسرائیلی فوج فلسطینی عوام کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ فلسطینی سرزمین پر یہودیوں کی آبادکاری جا سکے اور اب یہ ہو رہا ہے اور ہمیں اسے روکنا چاہیے، مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی صورتحال ابتر ہے، غزہ میں لوگ تصور سے زیادہ تکالیف برداشت کر رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ البانی کو تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے، اس ہفتے تل ابیب نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف بیان جاری کیا جس میں اِن الزامات کی تردید کی گئی کہ اسرائیل نسل کشی میں ملوث ہے، اسرائیل نے اِن الزامات کو غلط اور جارحانہ قرار دیا، البانی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی مہم کو نئے ہتھیاروں اور نگرانی کی ٹیکنالوجیز کو آزمانے کے موقع کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اُنھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج مہلک ڈرون، ریڈار سسٹم اور بغیر پائلٹ کے دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے تاکہ آبادی کو بغیر کسی روک ٹوک کے ختم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد کمپنیاں غزہ میں یہودی آبادکاری اور فوجی کارروائیوں کی حمایت میں شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ میری رپورٹ میں جن 40 اداروں کا نام لیا گیا ہے جو ایک ایسے نظام کی مثال ہے جو بہت سے لوگوں کو الجھا دیتا ہے، میں جس چیز کو بے نقاب کررہی ہوں وہ فہرست نہیں ہے یہ ایک نظام ہے اور اس پر توجہ دی جانی ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا کہ اسلحہ ساز کمپنیوں نے اسرائیل کو جدید ہتھیار فراہم کرکے ریکارڈ منافع کمایا ہے، جن کی وجہ سے اسرائیل غزہ پر ہیروشیما کی طاقت سے چھ گنا زیادہ 85000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرانے میں کامیاب ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے کو تبدیل کرنا چاہیئے، دنیا میں قائم تمام ریاستیں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کریں، تجارتی معاہدوں کو معطل کریں اور بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزیاں کرنے پر اسلحہ ساز کمپنیوں کو قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرانے کیلئے اقدامات کریں، خیال رہے غزہ جنگ 7 اکتوبر 2023 میں جنوبی اسرائیل کی کمیونٹیز پر حماس کے زیرقیادت حملے سے شروع ہوئی تھی، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا، غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اس حملے نے اسرائیل کی طرف سے سخت فوجی ردعمل کا اظہار کیا جس میں 57000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور اس تعداد سے دوگنا زخمی ہوئے ہیں۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

