Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
    کالم و بلاگز

    فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے

    امام حسینؑ کی مختصر فوج میں کوئی ایک ایسا نہیں تھا جو حق کی معرفت نہیں رکھتا ہو وہ اپنی جانین قربان کرتے وقت ذرہ برابر شک و شبے کے شکار نہیں تھے کیونکہ وہ سب کے سب حسینؑ ابن علیؑ کو حق سمجھتے تھے
    shoaib87جولائی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    معرکہ حق و باطل میں اوّل تا آخر کربلا میں فوجِ حسینیؑ کی جنگ کو بلند ترین مقام حاصل ہے اور اسی لئے فوجِ حسینیؑ کی باطل کے خلاف جنگ کو بنیان المرصوص کا مصداق کہا جاتا ہے، سورہ الصف میں ارشاد باری تعالیٰ ہےاللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، امام حسینؑ علیہ السلام جب مدینہ سے چلے تو کہا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا، ہم یہاں یزید کی نامزدگی اور بیعت لئے جانے اور اسکے نحس کردار کی بحث سے صَرفِ نطر کرتے ہوئے اس بات پر غور کرتے ہیں کہ امام حسینؑ نے اپنا بیان رہتی دنیا کیلئے مسلمہ اُصول بنادیا، اب اگر امریکی صدر ٹرمپ مثل یزید سامنے آکر پیر تہران سے ٹوٹل سرنڈر کا مطالبہ کرئے تو وہ حسینیوںؑ کے مقابلے میں ذلیل و خوار ہوگا، صدر ٹرمپ کے اس مطالبے نے یہ بات تو واضح کردی کہ وہ امام حسینؑ اور اُن کے ناصرین کی معرفت نہیں رکھتے! کیونکہ اُنھوں نے اُس شخص سے ٹوٹل سرنڈر کا مطالبہ کیا تھا، جس کے زعیم حسینؑ ہیں اورجسکی رگوں میں بھی وہی خون دوڑ رہا تھا جس نے اپنے وقت کے ایک بڑے طاغوت کے سامنے سرنڈر کرنے کے بجائے اللہ کی راہ میں شہادت کو گلے لگایا تھا لہذا آج کی دنیا کو خاندان رسالتؐ اور اُن کے ناصرین کی معرفت کرانا موجودہ حالات میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، آیت اللہ خامنہ ای نے جس جرات مندی اور شجاعت کیساتھ امریکہ، اسرائیل اور درپردہ جرمنی اور برطانیہ کا یک و تنہا مقابلہ کیا وہ درس حسینیؑ کا ہی عکس العمل ہے، اگر امام حسینؑ اپنے قول کے ذریعے سنہری اُصول نہ چھوڑتے تو ظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے کمزور کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہوتا۔
    امام حسینؑ کو کوفیوں نے خطوط لکھے اور وفود بھیجے جس میں کہا جارہا تھا کہ اب ہمارا کوئی امام نہیں رہا آپؑ تشریف لائیں اور امت مسلمہ کی قیادت کریں اور اہل کوفہ آپؑ کی نصرت کریں گےمگر جب امام عالی مقام نے کوفہ کی طرف سفر اختیار کیا تو انہی کوفہ والوں نے مال و متاع یاخوف سے طاغوت کے سامنے سرنڈر کردیا اور فرزند رسولؐ کا ساتھ چھوڑ دیا، کربلا کی داستان جہاں دردناک ہے وہیں رہتی دنیا کیلئے سبق آموز بھی ہے، یاد رہےامام حسینؑ جنگ لڑنے کی تیاری کیساتھ کوفہ کی طرف روانہ نہیں ہوئے تھے، اس بات کی صداقت ثابت کرنے کیلئے دلیل یا تاریخ کا سہارا لینا ضروری نہیں ہے،بس یہ جان لیجئے کہ قافلہ حسینیؑ میں شامل افراد کے لحاظ سے اُسے جنگی لشکر قرار نہیں دیا جاسکتا،امام حسینؑ اصلاح اُمت کیلئے میں آئے تھے تاکہ مسلمان حق اور طاغوت میں فرق کرسکیں، امام حسینؑ کا کربلا میں قتل ہونا ایسا واقعہ بن گیا جس نے پوری اُمت کو جَھنجوڑ کر رکھ دیا تھا پھر جب بھی طاغوت کی طرف سے ٹوٹل سرنڈر کی آواز بلند ہوئی تو ہمیشہ حق پرستوں نے امام عالی مقام کا راستہ ہی پیشوائی کیلئے چُنا، سنہ 1447ھ کا روز عاشورہ ایسے حالات میں گزر رہا ہے جب طاغوت پوری طاقت سے مظلوم کا گلہ دبا رہا ہے، غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کو بھوکا رکھ کر جب کھانا فراہم کیا جاتا ہے تو مائیکرو سافٹ کے اے آئی پروگرام سے ہر اُس شخص کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو حماس سے ہمدردی رکھتا ہے۔
    ہم بنیان المرصوص کی قرآنی اصطلاح کوعنوان کے طور پر اختیار تو کرتے ہیں مگر ہماری صفیں مظلوم کی حمایت میں طاغوت سے لڑنے کیلئے بنیان المرصوص کی مصداق نہیں ہیں، ہماری صفوں میں طاغوت کے آلہ کار موجود ہیں جو حق کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہیں، بنیان المرصوص کیلئے اِن رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا ذاتی اور قوم کا اجتماعی شعور کو بلند کرنا ہوگا، ذاتی کردار کو ایمانداری اور حق طلبی کے سانچے میں ڈھالنا ہوگا تب جاکر ہم اپنے کو حسینیؑ یا بنیان المرصوص کے مصداق کہہ سکتے ہیں۔
    بس یہی حقیقت ہے کہ کربلا میں امام حسینؑ کی جانب سے لڑنے والے حقیقی طور پر بنیان المرصوص کے مصداق ہیں اور جو بھی گروہ حسینیؑ کردار کے ساتھ حق کی رفاقت کرئے گا وہ بنیان المرصوص کی شبیہ بن سکتا ہے، کربلا میں امام حسینؑ کے ساتھیوں کے کردار کا جائزہ لیں تومعلوم ہوگا کہ اللہ کی راہ کے جانبازوں نے طاغوت سے نہ تو امان قبول کی اور نہ ہی راہ فرار اختیار کی روز عاشورہ ایسے لڑے جیسے یزیدی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کھڑی ہے، امام حسینؑ کی مختصر فوج میں کوئی ایک ایسا نہیں تھا جو حق کی معرفت نہیں رکھتا ہو وہ اپنی جانین قربان کرتے وقت ذرہ برابر شک و شبے کے شکار نہیں تھے کیونکہ وہ سب کے سب حسینؑ ابن علیؑ کو حق سمجھتے تھے اسی لئے بنیان المرصوص کے مصداق بن کر لڑے، شہید ہوئے اور اللہ کی رحمت میں جاگزین ہوگئے۔

    front عاشورہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات
    Next Article اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162790
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.