Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان: سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار
    پاکستان

    پاکستان: سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار

    مئی میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ڈچ پولیس کے تعاون سے ملتان اور لاہور میں سائبر کرائم آپریشنز اور ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا تھا
    shoaib87جولائی 14, 2025Updated:جولائی 14, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نےبتایا ہے کہ اسلام آباد میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر گزشتہ رات کامیاب چھاپہ مارا اور 5 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا، این سی سی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق اس کال سینٹر میں 60 سے زائد افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے 5 غیر ملکی باشندے چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے، بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں کے علاوہ این سی سی آئی اے ان افراد کو سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرے گی، ایک ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنسی ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جو ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں، اتوار کے روز مدعی عامر عظیم عباسی کی جانب سے ٹاسک بیسڈ اسکیم کے ذریعے مالی نقصان کے حوالے سے پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی، ایف آئی آر کے مطابق ایک معتبر ذریعے نے اطلاع دی کہ ایک مجرمانہ گروہ اسلام آباد کے جی-10 مرکز میں سردار پلازہ میں کال سینٹر چلا رہا ہے، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کال سینٹر کی سرگرمیاں باہمی ملی بھگت سے چلائی جا رہی تھیں، جہاں ایک جعلی اور مشکوک آن لائن ارننگ کمپنی کے نمائندے بن کر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ گروہ کے چھپے ہوئے مقاصد پیسے بٹورنا، مختلف قومیتوں کے افراد سے رابطہ کرنا اور انہیں مشکوک آسان پیسے کمانے کی اسکیم میں پھنسانا تھے، ڈیجیٹل اسکیم میں استعمال ہونے والا سامان این سی سی آئی اے اسلام آباد نے قبضے میں لے لیا، تاہم ملزمان کوئی قانونی جواز پیش نہ کرسکے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک گروہ کی صورت میں بلیک میلنگ اور جعل سازی کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ کررہے تھے، گروہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ٹیلیگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے کمزور افراد کو شکار کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور جعلی شناختیں استعمال کرتا تھا، ایف آئی آر کے مطابق یہ کارروائی ایک کثیر سطحی سیٹ اپ تھا، جس میں متاثرین سے ابتدائی چیٹ کرنے والے فراڈ، ٹیلیگرام ریسیپشنسٹ جو متاثرین کی معلومات اکٹھی کرکے مزید ایڈوانس ٹاسکس کے لئے استعمال کرتے تھے، مزید کہا گیا کہ فنانس مینیجر جو مقامی اور بین الاقوامی دھوکہ دہی سے بنائے گئے غیر قانونی فنڈز کو کرپٹو اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرتے تھے، اور ’کلرز‘ شامل تھے جو کمبوڈیا جیسے ممالک میں مقیم تھے اور متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن ارننگ کے بہانے خالی کرتے تھے۔
    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گروہ نے مقامی پاکستانی اور بین الاقوامی متاثرین سے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر کے اور ان کا غلط استعمال کر کے بڑی رقم بٹوری، یہ غیر قانونی پیسہ کرپٹو کرنسی والیٹس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے، یہ چھاپہ اس جیسے ایک اور واقعے کے بعد مارا گیا جس میں این سی سی آئی اے نے گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں 48 چینی اور کچھ دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے، جو مبینہ طور پر آن لائن فراڈ میں ملوث تھے، گرفتاری کے چند دن بعد فیصل آباد کی ایک خصوصی عدالت نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر مختلف سائبر کرائمز میں مبینہ طور پر ملوث 87 ملزمان، جن میں 18 خواتین شامل تھیں، کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر دے دیا، جب کہ دیگر 62 افراد کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر ضلعی جیل بھیج دیا گیا، گزشتہ ماہ، کراچی کی ایک عدالت میں ایک ہائی پروفائل آن لائن اسکیم میں ملوث سمجھے جانے والے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا گیا، مئی میں این سی سی آئی اے نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور ڈچ پولیس کے تعاون سے ملتان اور لاہور میں سائبر کرائم آپریشنز اور ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی پر صدر مملکت کا فیصلہ چیلنج کریں گے
    Next Article پاکستان نے امریکی دباؤ مسترد کردیا اسرائیل کو تسلیم کرنا بانی پاکستان کے ویژن کیخلاف ہے، رضوان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162805
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.