Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»شام میں دروز کمیونٹی کا قتل عام اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے
    تازہ ترین

    شام میں دروز کمیونٹی کا قتل عام اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو کامیاب بنانے کے مترادف ہے

    ظلم پر کسی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اس کے منفی نتائج ہی سامنے آئے ہیں دروز مسلمانوں سے جدا ہونے والی کمیونٹی ضرو ہے لیکن دمشق انتظامیہ کو وسیع القلبی کا ثبوت دینا چاہئے
    shoaib87جولائی 20, 2025Updated:جولائی 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    دمشق کے سب سے بڑے دروز اکثریتی ضلع جرامنہ میں خوف نے جڑ پکڑ لی ہے، اندھیرے کے بعد گلیاں خاموش ہو جاتی ہیں جہاں بشارالاسد کے دور حکومت میں رونق لگی رہتی تھی اور رات گئے لوگ مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے تھے جبکہ موجودہ صورتحال نے دروز کمیونٹی کو امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہوں پر مشتمل دمشق حکومت کے مسلح گروہوں نے اس قدر خوفزدہ کردیا ہےکہ وہ گھروں میں بھی دھیمی آواز میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خوف ہے کہ شدت پسند مسلح افراد اُن کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین کی حرمت کو پائمال کردیں گے، سویڈا میں دمشق سے بھیجے گئے سابق دہشت گرد گروہوں سے وابستہ مسلح افراد کی قتل و غارتگری کی ویڈیوز کو دیکھ کر دورز کمیونٹی دمشق میں اپنے آپ کو اجنبی تصور کررہی ہے، دمشق میں مقیم تاجروں کے اتحاد نے حکومت کے حامی مسلح گروہوں کے حکم پر سویڈا کا مکمل بائیکاٹ کرنیکا اعلان کرتے ہوئےدروز اقلیت کو اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے پر پابندی لگادی ہے، یہ اقدام انسانی معیار سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کرنے کے مترادف ہے جبکہ یہ کام مغرب کی حمایت یافتہ دمشق انتظامیہ کی ایماء کے ساتھ کیا جارہا ہے، صدر احمد الشعرا نے جمعرات17 جولائی کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے دروز کمیونٹی کو سخت لہجے متنبہ کیا کہ وہ شام کے سماجی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ بنے رہیں اور علیحدگی پسندی کے کسی تصور کا ساتھ نہیں دیں، اُنھوں نے کہا کہ ریاست نے سویڈا کو محفوظ بنانے کا کام مذہبی رہنماؤں کو سونپ دیا ہے، جس کو انہوں نے وسیع تر تنازعات سے بچنے کیلئے دروز کمیونٹی کی قسمت قرار دیا۔
    شام میں مذہبی شدت پسندی کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے، دروز اور علویز مسلمانوں سے جدا ہونے والے گروہ ہیں، شام کے سابق صدر بشار الاسد کا تعلق اس ملک کی 25 فیصد سے زائد آبادی علویز سے تھا، جنھوں نے اسرائیل کے خلاف کئی دہائیاں مزاحمت میں گزاری ہیں، اسرائیل نے اس کمیونٹی پر دمشق انتظامیہ کے مظالم پر علویز کمیونٹی کی داد رسی نہیں کی، انہیں مرنے اور کٹنے دیا مگر دروز کمیونٹی کی حمایت میں اسرائیل کھڑا ہوگیا اور اس بہانے شام کے دفاعی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا صرف اس لئے کہ سویدا میں دمشق انتظامیہ کے مسلح شدت پسند قتل و غارتگری میں ملوث ہیں، یاد رہے کہ دروز شام اور لبنان کے علاوہ اسرائیل کے زیر قبضہ جولان کے علاقوں میں بڑی تعداد میں آباد ہیں، دروزوں کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے اپنی کمیونٹی کی عافیت کو اسرائیل کیخلاف عدم مزاحمت کی پالیسی اختیار کرنے میں سمجھا، جس طرح لبنان کے عیسائی اور اہل سنت کا ایک مخصوص گروپ ایسی پالیسی پر عمل کررہا ہے، لبنان کے اسٹریٹجک مقامات پر دورز آبادی کی موجودگی متعدد مرتبہ حزب اللہ اور دروز ملیشیا کے درمیان تصادم کا سبب بنی کیونکہ اسرائیل نے تحفظ فراہم کرنے کے بیانیہ پرکمزور دروز کمیونٹی کو استعمال کیا ہے، حزب اللہ نے اسرائیل کی اس سازش کو لبنان کی حد تک ناکام بناکر دورز کمیونٹی کو سیاسی اور اجتماعی تحفظ فراہم کیا، شام میں دہائیوں سے مسلط عرب قوم پر ست جماعت بعث پارٹی کے دور حکمرانی میں دروز عرب قومیت پر مبنی نظریے کی چھتری کے نیچے محفوظ رہے لیکن جب دمشق پر مذہبی عناصر نے قبضہ کرلیا تو علویز اور دردز کمیونٹیز اُن کے نشانے پر رہیں جبکہ ترکیہ نے شدت پسندوں کو دمشق پہنچنے سے پہلے ہی شیعہ مسلمانوں سے بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کے راستے کو بند کرانے کیلئے غیر رسمی معاہدہ کرادیا تھا لہذا شام کے 12 فیصد شیعہ مسلمان اور دمشق کے مضافات میں زینبہ کا علاقہ قدرے محفوظ رہا جہاں نواسی رسولؐ کا روضہ مبارک ہے حالانکہ دمشق کی موجودہ انتظامیہ میں شامل شدت پسند گروہ اس روضہ مبارک کو مسمار کرنے کی متعدد کوششیں کرچکے تھے، یہاں اس وضاحت کی ضرورت موجود ہے کہ ترکیہ کے اہل سنت مسلمان اہل بیت رسولؐ سے محبت کو اپنے ایمان کا حصّہ سمجھتے ہیں ترکیہ میں آج بھی اصحاب رسولؐ سے منسوب مَزارات اور تبرکات موجود ہیں جبکہ سعودی مذہبی نظریہ اہل بیت رسولؐ کے مزارات کو مسمار کرنے پر مبنی ہے شام اور عراق میں مسلح گروہوں کی زیادہ تعداد اسی نظریہ پر عمل کرتی ہے۔
    اسرائیل دروز کمیونٹی کی مدد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے کررہا ہے، جسے دمشق کی مسلح گروہوں پر مشتمل کمزور ترین انتظامیہ نظرانداز کررہی ہے، اسرائیل دروز کمیونٹی پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بنیاد بناکر دمشق کے شمال مشرق تک اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کی اسلام اور عرب دشمنی کھلی ہوئی حقیقت ہے لیکن جب مقتدر افراد ہی لقمہ تَر بننے کیلئے تیار ہوجائیں توسازش کا نظر نہ آنا عقل سے متصادم بات ہے، یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد کا اقتدار ختم کرنے کے پیچھے مغرب کا بنیادی خیال اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تقویت پہنچانا تھا، شام کو عرب قومیت کے نظریے نے متحد کررکھا تھا لیکن اس حقیقت کو کیسے فراموش کردیں کہ شام کی موجودہ شدت پسند انتظامیہ شام کی یکجہتی کو قائم نہیں رکھ سکے گی، فرقہ وارانہ اور لسانی عصبیت نے شام کو دیمک کی طرح چانٹنا شروع کردیا ہے، دمشق کے حل و عقد عصبیت کا شکار ہوکر اسرائیل کو موقع فراہم نہ کریں کہ وہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم پر مبنی ایجنڈا کو نافذ کرئے، ظلم پر کسی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اس کے منفی نتائج ہی سامنے آئے ہیں، دروز مسلمانوں سے جدا ہونے والی کمیونٹی ہے،دمشق انتظامیہ کو وسیع القلبی کا ثبوت دینا چاہئے اور جنگجوؤں کی خواہش کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے اسرائیل سے جبل الجولان کی آزادی کیلئے جہاد کا اعلان کریں۔

    شام دروز
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیوکرین کو جنگ کیلئے خطرناک امریکی ہتھیاروں کی فراہمی سے دنیا کو تباہی کی طرف ڈھکیلا جا رہا ہے
    Next Article گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے سیلاب نے متعدد علاقوں میں تباہی مچادی دنیور نالے میں طغیانی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162786
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.