Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان نے مالی سال 2024-25 میں 26 ارب 50 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی ہے
    پاکستان

    پاکستان نے مالی سال 2024-25 میں 26 ارب 50 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی ہے

    عاطف کے مطابق آرمی چیف نے تاجروں سے ملاقات میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 37-اے اور 37 - بی کے تحت شامل گرفتاری اور حراست کے نئے قوانین کو موثر طور پر معطل کرنے فوری ہدایت کی ہے
    shoaib87جولائی 23, 2025Updated:جولائی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران 26 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی جو مالی سال 24-2023 سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق دوست ممالک سعودی عرب، چین، امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوا، آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر ملے، 12 ارب 13 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ اور بجٹری سپورٹ کی مد میں فنانسنگ ہوئی، وزارت اقتصادی امور کے مطابق گزشتہ ماہ جون 2025 میں 5 ارب 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر فنانسنگ حاصل کی گئی، جون 2024 میں یہ فنانسنگ 2 ارب 25 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی، گزشتہ مالی سال کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 83 کروڑ 88 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، دستاویز میں بتایا گیا کہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت فنانسنگ کا تخمینہ 4 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 13 کروڑ ڈالر قرض ملا، عالمی بینک گروپ سے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 74 کروڑ ڈالر ملے، یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ باہمی معاہدوں کے تحت مالی سال 2025 کے دوران 60 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے جس میں چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے 22 کروڑ ڈالر فراہم کیے، چار ارب 29 کروڑ 78 لاکھ ڈالر فارن کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کیا گیا، وزارت اقتصادی امور کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی مد میں 1 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، گزشتہ مالی سال 2024 کے دوران 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بھی دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر رول اوور کرایا جائے گا، دوسری طرف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے تجارتی و صنعتی وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جنہوں نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں حالیہ توسیع کی وجہ سے بزنس کمیونٹی میں پائی جانے والے اصطراب کو ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
    عاطف نے ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، آرمی چیف سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب پاکستان کے دو بڑے شہر کراچی اور لاہور میں تاجروں نے ہڑتال کی تھی، جس کا مقصد مالیاتی قوانین 2025 میں شامل کیے گئے کاروبار مخالف ٹیکس اقدامات کے خلاف احتجاج تھا، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس فوری ہدایت پر بے حد مشکور ہے جس میں خاص طور پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 37اے اور 37 بی کے تحت شامل گرفتاری اور حراست کے نئے قوانین کو موثر طور پر معطل کرنے اور ایف بی آر کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معنی خیز اور حل پر مبنی مذاکرات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اُنھوں نے کہا کہ جی ایچ کیو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت کرے گا تاکہ تعاون اور اعتماد کا ماحول فروغ دیا جا سکے، ایف پی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری کے وفد نے شرح سود کو مہنگائی کے مطابق کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کاروبار اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) میں کاٹن اور کاٹن یارن کے اخراج سے متعلق ترمیمات کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر اور ان کی درآمدات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کی بھی نشاندہی کی۔

    پاکستان معیشت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے سیلاب نے متعدد علاقوں میں تباہی مچادی دنیور نالے میں طغیانی
    Next Article پاکستان میں غیر ریاستی مسلح قوتوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال، سدباب کیلئے قوانین بنائے جائیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ

    نومبر 21, 2025

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192161
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.