Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کا نفاذ، باہمی تجارتی تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہوگا
    تازہ ترین

    امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کا نفاذ، باہمی تجارتی تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہوگا

    پاکستانی حکام نے مذاکرات کے دوران تجارتی ترجیحات کے عمومی نظام سے فائدہ اٹھانے کو ترجیحی نقطہ بنایا جو ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈا میں تجارتی رعایتیں موجود نہیں تھیں
    shoaib87اگست 1, 2025Updated:اگست 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے درآمد ہونے والی اشیاء پر باقاعدہ طور پر 19 فیصد ٹیرف (محصولات) عائد کر دیئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر کئی ہفتوں جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ہے، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب محض ایک روز قبل ہی امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان میں تیل کے ذخائر کی تلاش کیلئے مشترکہ تعاون پر رضامند ہوئے، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے نہ صرف پاکستان پر یہ محصولات نافذ کیےبلکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد اور اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد کیا گیا جس کا مقصد ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 29 فیصد مجوزہ ٹیرف سے پاکستان کو بچانا تھا۔
    اگرچہ محصولات کی شرح بلند ہے مگر دونوں ممالک نے اب بھی اقتصادی تعاون کی امید کا اظہار کیا ہے،پاکستان کی وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مستقبل قریب میں توانائی، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی، اور معدنی وسائل کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی امید ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ مذاکرات کا مقصد محض مختصر مدتی ٹیرف ریلیف حاصل کرنانہیں تھا بلکہ طویل المدتی تجارتی و تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، اگرچہ حتمی معاہدہ فی الحال محصولات میں براہِ راست کمی نہیں لایاتاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس فریم ورک سے امریکہ کو مستقبل میں پاکستانی برآمدات پر ڈیوٹی میں نرمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، فی الوقت پاکستان امریکہ کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس رکھتا ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل برآمدات ہیں لہٰذا، کسی بھی قسم کی تجارتی پالیسی میں تبدیلی پاکستان کی معیشت اور روزگار کے شعبے پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
    اس سے قبل صدر ٹرمپ نے پاکستانی تیل کے ذخائر کی ترقی کیلئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے اس شراکت داری کی تزویراتی نوعیت کو اجاگر کیا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دونوں ممالک جلد ہی مشترکہ تیل کمپنی کے انتخاب سے اس تعاون کا آغاز کریں گے، جو پاکستان کی معیشت میں روایتی اشیاء سے ہٹ کر ایک نئی سمت کی جانب گامزن کرئے گی، ٹرمپ نے دوسری بار وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد درجنوں ممالک پر 10 سے 41 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا، ان میں بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور جنوبی افریقہ پر 30 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا، وائٹ ہاؤس کے مطابق اس کا مقصد منصفانہ تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے تاہم پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف کے نتیجے میں سب سے زیادہ ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کو سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ تجارتی سرپلس منفی رخ اختیار کر سکتا ہے، اسلام آباد میں حکام پرامید ہیں کہ یہ نیا معاہدہ سرمایہ کاری اور تکنیکی جدت کے دروازے کھولے گا تاہم یہ وقت ہی بتائے گا کہ یہ اقدامات پاکستان کیلئے عالمی تجارتی نظام میں ایک نئی شکل اختیار کرتے ہیں یا نہیں۔
    پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات امریکہ کیلئے ایک کلیدی مارکیٹ ہے، جہاں گارنٹس، بیڈ شیٹس، تولیے اور سوتی کپڑا برآمد کی جاتی ہیں مگر جب امریکی خریداروں کو 19 فیصد اضافی ڈیوٹی ادا کرنی پڑے گی، تو ان کا رجحان بنگلہ دیش، ویتنام یا کمبوڈیا کی طرف جا سکتا ہے، پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پہلے ہی لاگت کو بڑھا چکی ہے، جس کے باعث پاکستانی مصنوعات علاقائی مسابقتی مارکیٹس کے مقابلے میں مہنگی ہو چکی ہیں، برآمد کنندگان کو خدشہ ہے کہ وہ امریکی منڈی میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائیں گے، ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کے بعدپاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو یورپ، مشرق وسطیٰ، چین، اور وسطی ایشیا میں نئی مارکیٹوں کی تلاش پر مجبور ہونا پڑے گا، انہیں ہائی ویلیو مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینی ہوگی مگر مہارت کی کمی فوری رکاوٹ بن سکتی ہے، گزشتہ چالیس برسوں میں زیادہ تر حکومتوں نے ٹیکسٹائل کو سیاسی مقاصد کیلئےبڑے صنعتکاروں کو مراعات تو دیں، لیکن اس انڈسٹری کی استحکام اور جدت پر توجہ نہیں دی گئی اس کی وجہ سے آج یہ شعبہ داخلی کمزوریوں کا شکار ہے۔
    صدر ٹرمپ کی جانب سے 19 فیصد ٹیرف کا نفاذ بلاشبہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے ایک دھچکا ہے اس سے نہ صرف برآمدات متاثر ہوں گی بلکہ روزگار، زرمبادلہ اور صنعتی تسلسل کو بھی خطرہ لاحق ہے، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے وقتی تجارتی رعایتیں دی تھیں، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ اب واپس لے چکی ہے، اس وقت پاکستانی برآمد کنندگان کو بھارت، بنگلہ دیش، ویتنام جیسے ممالک سے مسابقت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگرچہ ان پر بھی امریکی ٹیرف عائد ہو چکے ہیں۔
    مالی سال 2023–24 میں پاکستان نے امریکہ کو تقریباً 5.44 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کیں، جن میں 90 فیصد سے زائد ٹیکسٹائل اور گارمنٹس پر مشتمل تھیں اور یوں پاکستان 5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرسکا تھا، امریکہ چونکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا سب سے بڑا خریدار ہے، اس لئے کسی بھی قسم کی رکاوٹ براہِ راست مقامی صنعت کو متاثر کرے گی، پاکستانی حکام نے امریکی حکام کیساتھ مذاکرات کے دوران تجارتی ترجیحات کے عمومی نظام (جی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے کو ترجیحی نقطہ بنایا جو ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی نیت آغاز سے ہی مختلف تھی ترجیحی تجارتی رعایتیں ایجنڈے پر موجود نہیں تھیں موجودہ صورتحال میں پاکستان کو اپنی برآمدی پالیسی میں حکمت عملی کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔

    امریکہ پاکستان تجارت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشام کو چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے مگر متحدہ و مضبوط ملک کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہیں، اسعد الشیبانی
    Next Article تل ابیب پر یمن کا میزائل حملہ، اٹلی اور ہندوستان کا اسرائیل کیلئے فضائی آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254748
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.