پاکستان نے کہا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے جبکہ ایران نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، ایران کو پرامن مقاصد کیلئے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نے دلیرانہ اندازمیں دشمن کے خلاف مضبوط فیصلے کیے، اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے، گذشتہ روز ایرانی صدر اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے، اُنھوں نے کہا کہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نے دلیرانہ انداز میں دشمن کے خلاف مضبوط فیصلے کیے، شہباز شریف نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اور دوست ملک ہے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کے عوام نے بھرپور مذمت کی، شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں ایرانی فوج اور عوام نے ثابت قدم رہے، ایرانی قیادت اور فوج نے بہادری سے اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کیا، ایرانی قیادت نے دلیرانہ انداز میں دشمن کے خلاف مضبوط فیصلے کیے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا رہے گا، پاکستان ایران کے حق کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے، انھوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشتیں جلد معاہدوں میں تبدیل ہوں گی اور 10 ارب ڈالر تجارتی ہدف جلد حاصل کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی سوچ یکساں ہے، خطے میں امن اور ترقی کی شاہراہیں کھولنی ہیں، خطے میں ترقی اور خوشحالی پائیدار امن سے ہی ممکن ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے اپنے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت اسرائیلی مذموم عزائم کا حصہ ہیں، امن کے لئے مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے، صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے، ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کےتعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ ترجیح ہے۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

