برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان اور امریکا تعلقات کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کو 18 جون 2025 کو وائٹ ہاؤس میں عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ظہرانے پر ملاقات کو قرار دیا، جس کے بعد ہی جنوبی ایشیا کیلئے امریکی ڈپلومیسی میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہوا ہے، دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں پاکستان کی سفارتی حکمت عملی میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار کلیدی قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکام دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کررہے ہیں جبکہ ہندوستان کی تخریبی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات دینے پر بھی غور کررہے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قربت بڑھا رہے ہیں، فیلڈ مارشل ملک کے اندر بھی اپنی گرفت مضبوط کررہے ہیں، عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل کو چین اور خلیجی ممالک سے متوازن تعلقات قائم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے، 3 اگست کو برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی، دی اکانومسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ کیساتھ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، ٹرمپ نے ہندوستان کو مردہ معیشت قرار دیکر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا، اس کے برعکس پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا، امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ، انسداد دہشت گردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ اقدام جنوبی ایشیا، چین، مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے، امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے، پاکستان کے موجودہ آرمی چیف بین الاقوامی سفارتکاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں اور ٹرمپ کے قریبی حلقوں کو پاکستان کی کرپٹوکرنسی اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے اپنے ارادے سے آگاہ کررہے ہیں، دی اکانومسٹ نے انہیں ایک ایسے لیڈر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر پیادے سے منصوبہ ساز کھلاڑی میں تبدیل کرنے والا ملک بنادیا ہے، کا شائع رپورٹ میں عاصم منیر کے کردار کو ایک نئے ریاستی اور عالمی ڈپلومیسی کے سیاق میں پیش کیا ہے، اس میں پاکستان امریکہ تعلقات کے احیاء، تجارتی اور دفاعی شراکتوں کی توقع، سرمایہ کاری کے نئے شعبے، اور چین و خلیج کے ساتھ توازن کو اجاگر کیا گیا ہے، دی اکانومسٹ میں انہیں ایک نمایاں عالمی حکمت عملی ساز کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جن کی قیادت میں پاکستان اب علاقائی موازنہ میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہا ہے، یاد رہے صدر ٹرمپ نے پاکستان کے آپریشنز سے حراست میں لئے گئے داعش دہشت گردوں کی امریکہ کو حوالگی کی تعریف کرچکے ہیں۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید