Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»سعودی عرب: دس ہزار سے زائد گرفتار پاکستانی شہری، قانونی معاونت کے بغیر جیل کاٹ رہے ہیں
    پاکستان

    سعودی عرب: دس ہزار سے زائد گرفتار پاکستانی شہری، قانونی معاونت کے بغیر جیل کاٹ رہے ہیں

    جولائی 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ فعال ہو گیا پہلی مرحلے میں 30 پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان منتقل کردیا گیا ہے
    shoaib87اگست 10, 2025Updated:اگست 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی شہری قید کاٹ رہے ہیں، سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی شہری سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بیرون ملک قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں، جن کے مطابق مشرق وسطیٰ اور جنوبی مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں 15 ہزار 953 شہری قید ہیں، وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کی جانب سے پیش کی گئی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ سعودی عرب میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 3523، بحرین 581، اور قطرمیں 599 پاکستانی قید ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا میں 459، عراق 81، عمان 252 اور کویت میں50 پاکستانی قید ہیں، وزیراسحٰق ڈار کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، وزیرخارجہ کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق 21 ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے، خیال رہے سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی بڑی تعداد منشیات کے مقدمات میں قید ہے، پاکستان کے سعودی عرب میں تعینات سفیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی جیلوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث ہے جبکہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز کے مطابق، سعودی جیلوں میں پاکستانی قیدی مختلف 18 جرائم جیسے کہ بارڈر سیکیورٹی، منی لانڈرنگ، سائبر کرائم، قتل، اسمگلنگ وغیرہ کے سلسلے میں قید ہیں۔
    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے فروری 2019 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان دورے کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی خصوصی درخواست کی تھی، دورے کے فوری بعد سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا جس کی تصدیق پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے بھی کی تھی، واضح رہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ 2025ء کی ابتداء تک سعودی جیلوں میں 10,279 پاکستانی قیدی موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 5,341 رِیاض کے قریب اور 4,848 جِدّہ کے آس پاس مقید ہیں، گزشتہ چھ سال (2019–2024) میں سعودی حکومت نے کل 7208 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ جولائی 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کی منتقلی کا معاہدہ فعال ہو گیا ہے، اس کی پہلی مرحلے میں 30 پاکستانی قیدیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان منتقل کردیا گیا ہے اور تقریباً 419 پاکستانی قیدی ابھی منتقلی کے منتظر ہیں، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی جیلوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد منشیات کے جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے قید ہے، ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے بار بار پاکستانی کمیونٹی کو پیغامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ لوگ یہاں رزق حلال کما کر اپنے گھر والوں کو بھیجیں، ویڈیو پیغامات میں انکو تلقین کی جاتی ہے کہ میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ وہ مشکلات کا شکار نہ ہوں

    پاکستانی قیدی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہندوستانی جارحیت دوران اسرائیل کی غیر معمولی فوجی مدد پاکستان کیخلاف مذموم سازش بےنقاب
    Next Article بلوچستان میں بدامنی زیارت کے سیاحتی ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192136
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.