Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»ایران کیساتھ تجارت کیلئے نیا ایس آر او تیار، بارٹر ٹریڈ کو درآمد اور برآمد پالیسی آڈر کے تحت کیا جائیگا
    پاکستان

    ایران کیساتھ تجارت کیلئے نیا ایس آر او تیار، بارٹر ٹریڈ کو درآمد اور برآمد پالیسی آڈر کے تحت کیا جائیگا

    اگر ایران نے پاکستانی اشیا پر نان ٹیرف قدغن عائد کی ہے تو تاجر ثبوت دیں ایران سے درآمدی کیمیکلز سے پیٹرول میں ملاوٹ ہوتی ہے جسکی وجہ سے ملک کو یومیہ ایک ارب روپے ٹیکس وصولی میں نقصان ہو رہا ہے
    shoaib87اگست 12, 2025Updated:اگست 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ روایتی طریقوں کے بجائے تجارت بارٹر کی بنیاد پر کی جائے گی جس کیلئے ایس آر او تیار کرلیا گیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں منگل کو پاکستان ایران تجارت پر سیکریٹری تجارت جواد پال نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین بارٹر ٹریڈ کیلئے نیا ایس آر او تیار کرلیا گیا ہے، ہمیں چار مسائل بتائے گئے تھے ان کو حل کر دیا گیا ہے، ایران کے ساتھ بینکنگ چینلز نہیں ہیں اس لئے بارٹر ٹریڈ کو استعمال کیا جارہا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس سینیٹر انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ میں ہوا، اجلاس میں میں وزیر تجارت جام کمال خان اور سیکریٹری تجارت جواد پال نے شرکت کی، اجلاس میں پاک ایران سرحدی تجارت بڑھانے اور رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ لیا گیا اور وزارت تجارت کی جانب سے بریفنگ دی گئی، تاہم بریفنگ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بارٹر ٹریڈ بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں آتی ہے یا نہیں، سیکریٹری تجارت جواد پال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارٹر ٹریڈ کو امپورٹ، ایکسپورٹ پالیسی آڈر کے تحت کیا جاسکے گا، اب ایک فرد یا کمپنی کے علاوہ کنسورشیم بھی بارٹر ٹریڈ کرسکے گا، پہلے برآمد کے بعد درآمد ہو سکتی تھی اب درآمد پہلے بھی کی جاسکتی ہے، نیٹ آف پیریڈ کو 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کردیا گیا ہے، سیکریٹری تجارت جواد پال نے مزید بتایا کہ پاک ایران سرحدی تجارت کیلئے نیا ایس آر او تیار کیا جا رہا ہے بارٹر ٹریڈ کو درآمد اور برآمد پالیسی آڈر کے تحت کیا جائے گا، پاکستان سنگل ونڈو، ہاتھ یا ویبوک سے لکھا ڈیٹا نہیں قبول کرتا، اس تجویز سے ایف بی آر نے اتفاق نہیں کیا، یہ کام یا کلیئرنگ ایجنٹ کرتے ہیں یا تاجر اپنے بندے رکھ لیں، سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ ایران سے سیب کی درآمد کو کم کیا جائے، ایران کے سیب کے باعث بلوچستان کے سیب کو نقصان ہوتا ہے، ایران کا سیب افغانستان کے راستے آکر بھی سستا پڑتا ہے، چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ تاجروں کا موقف ہے کہ مصنوعات کی کسٹمز ویلیوایشن کو فکس کیا جائے، سیکریٹری تجارت نے جواباً کہا کہ اس کا جواب تو چیئرمین ایف بی آر یا ممبر کسٹمز ہی دے سکتے ہیں، بارٹر ٹریڈ کی درخواست چیمبرز نے دی تھی اس کو حکومت نے مانا، تجارت کو فروغ دینے کیلئے وزارت ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے۔
    وزیر تجارت جام کمال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی مدد کی جائے گی، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ایران بھی بارڈر ایریا میں تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے کاروبار بہت ضروری ہوگیا ہے، تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی کمیٹی میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایران سے 150 آئٹم جبکہ پاکستان سے 5 اشیا برآمد ہو رہی ہیں، حکام وزارت تجارت نے جواب دیا کہ ایران پاکستان سے 99 فیصد آم درآمد کرتا ہے، ایران پاکستان سے گوشت بھی بڑی تعداد میں درآمد کرتا ہے، سینیٹر بلال احمد نے کہا کہ اگر ایران نے پاکستانی اشیا پر نان ٹیرف قدغن عائد کی ہیں تو تاجر ثبوت دیں، کمیٹی رکن سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے کہا کہ ایران سے جو کیمیکلز درآمد ہورہے ہیں ان سے پیٹرول میں ملاوٹ ہورہی ہے جس سے ملک کو یومیہ ایک ارب روپے ٹیکس وصولی میں نقصان ہورہا ہے، پینٹ میں بھی یہ کیمیکلز استعمال ہورہے ہیں، اس موقع پر وزارت تجارت کے حکام نے بتایا اس وقت کوئٹہ میں کیمیکلز کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جلد چمن میں بھی لیبارٹری تیار ہو جائے گی، کمیٹی چیئرپرسن انوشہ رحمٰن نے کہا کہ تجارت میں مسائل کا حل وزارت تجارت نے کرنا ہے۔

    ایران تجارت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بدامنی پر قابو پانے کیلئے صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو طلب کرلیا
    Next Article اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مودی حکومت کی خاموشی شرمناک ہے، پرینکا گاندھی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!

    اکتوبر 8, 2025

    اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162761
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.