Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»سائنس و ٹیکنالوجی»گلیشیئر پھٹنے سے گلگت بلتستان میں سیلاب، دریائے غذر پر مصنوعی جھیل بننے سے خطرات لاحق ہیں
    سائنس و ٹیکنالوجی

    گلیشیئر پھٹنے سے گلگت بلتستان میں سیلاب، دریائے غذر پر مصنوعی جھیل بننے سے خطرات لاحق ہیں

    دریائے غذر پر عارضی جھیل کے ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر نچلے علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں جسکے لئے دیگر وسائل کیساتھ پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے جارہے ہیں
    shoaib87اگست 22, 2025Updated:اگست 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گلگت بلتستان میں جمعہ صبح گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے دریائے غذر کو کئی گھنٹوں سے بلاک ہوگیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ مصنوعی جھیل بننے کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، گلگت بلتستان (جی بی) حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب نے وادی گپیس کے تلیداس گاؤں کو نقصان پہنچایا اور درجنوں گھرانے بے گھر ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے 3 بجے گُلاریر گلیشیئر سے جھیل پھٹنے کے نتیجے میں سادو نالے میں شدید سیلاب آیا، سیلاب نے نچلے علاقوں خصوصاً تلیداس گاؤں میں تباہی مچادی، درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، انفرااسٹرکچر، زمین اور مویشی بہہ گئے، مقامی افراد کے مطابق گاؤں کا 80 فیصد حصہ تباہ ہوچکا ہے، ایک مقامی شخص عبد الواحد نے بتایا کہ گلیشیئر کے قریب مقیم کچھ چرواہوں نے موبائل کے ذریعے نچلے علاقوں میں لوگوں کو سیلاب کی اطلاع دی اور ان سے فوری انخلا کیلئے کہا جس کے بعد رہائشیوں نے محفوظ مقامات کی طرف نکلنے میں کامیابی حاصل کی، سیلاب کی وجہ سے صبح سویرے سے دریائے غذر بند ہوگیا اور ایک مصنوعی جھیل بن گئی، جبکہ درجنوں افراد اس وقت پھنس گئے جب پانی نے اُن کا راستہ کاٹ دیا، سیلاب کے بہاؤ نے اپنا رخ بدل کر ایک جزیرہ نما بنا دیا ہے، جس کے باعث روشن گاؤں کے لوگ پھنس گئے تاہم کئی گھنٹوں بعد وہ دوسرے علاقوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ 50 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، دریائے غذر کا بہاؤ زیادہ دیر تک رکا رہا تو یہ دیہات ڈوب سکتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں اور مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گُلبر خان نے وزیر داخلہ جی بی اور ڈی جی، جی بی ڈی ایم اے کو فوری طور پر گپیس تلیداس میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے احکامات جاری کیے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان آرمی سے بھی مدد طلب کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے کمشنر گلگت، ڈی آئی جی گلگت، ڈپٹی کمشنر غذر، ایس ایس پی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دریائے غذر کے قریب بستیوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، دریائے غذر کے پانی کے بہاؤ کی بندش کے باعث پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا، مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ رکاوٹ برقرار رہی تو غذر، گلگت اور دیامر کے نچلے علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے نے ابتدائی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیاں شروع کردی ہیں، انہوں نے کہا کہ دریائے غذر پر عارضی جھیل کے ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر نچلے علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایمان شاہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے اور بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    front گلگت گلیشیئر پھٹ گیا
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور میں علیمہ خان کے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم اہلکاروں کا چھاپہ، بیٹے کو اغواء کرلیا گیا
    Next Article شہباز کے ایک سالہ دور حکومت میں 3750 کھرب روپے زائد کی بے ضابطگیاں اور کرپشن ہوئی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162671
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.