Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی دائرہ بڑھانے کا اعلان کردیا، ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد رہا کرئے
    پاکستان

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی دائرہ بڑھانے کا اعلان کردیا، ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد رہا کرئے

    سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کے مقدمات میں ریاست کی عدم تعاون کی وجہ سے ججوں کو مشکلات درپیش ہیں جب تک آزاد تفتیشی ادارے نہ ہوں تو جج اور عدالت کچھ نہیں کر سکتے
    shoaib87اگست 24, 2025Updated:اگست 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) نے اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اتوار کو اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں جاری اپنے پُرامن دھرنے کو جاری رکھے گی، جو اب اپنے 40 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے، اسلام آباد میں دھرنا 16 جولائی کو شروع ہوا تھا، جب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تنظیم کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کارکنان کو 22 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پولیس کی جانب سے احتجاج پر کریک ڈاؤن کے اگلے روز کوئٹہ سول اسپتال پر حملہ کیا اور تشدد پر اکسانے کی کوشش کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گروپ نے اعلان کیا کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے کو جاری رکھنے پر تیار ہیں اور کہا کہ کہ ایک دن یہ ادارے مجبور ہوں گے کہ ہماری آواز سنیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ احتجاج صرف بلوچ عوام کا احتجاج نہیں ہے، یہ انصاف کیلئے احتجاج ہے، یہ انسانی وقار اور سچائی کی جنگ ہے اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس جدوجہد کی حمایت کریں، بیان کے مطابق مظاہرین کے دو بنیادی مطالبات ہیں جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کارکنان، بشمول بیبرگ بلوچ، شاجی بلوچ اور گل زادی بلوچ کی رہائی اور بلوچستان میں تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھی پُرامن سیاسی کارکن اور سیاسی قیدی ہیں لیکن ایک منظم منصوبے کے تحت انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جارہا ہے تاکہ بلوچ قوم کی اصل آواز کو دبایا جاسکے، بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مطالبات کسی مخصوص گروہ کی خواہش نہیں بلکہ معاشرے کے اجتماعی ضمیر کی آواز ہیں، صحافیوں کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا اور عدالتیں اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں، بیان میں کہا گیا کہ میڈیا ہماری جائز اور سیدھی سادی مانگوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، امید تھی کہ عدالتیں مظلوموں کو انصاف دیں گی لیکن وہ بار بار ریمانڈ بڑھا کر ظلم کو مضبوط کررہی ہیں، بیان میں کہا گیا کہ کل 45 دن کے ریمانڈ کے بعد جب تنظیم کے رہنماؤں کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو انہی ایف آئی آرز پر مزید ریمانڈ طلب کیا گیا، بیان کے مطابق ہمارے وکلاء نے ریمانڈ نہ دینے پر اصرار کیا، جس پر عدالت نے ان ایف آئی آرز میں ریمانڈ مسترد کرکے انہیں ڈسچارج کردیا، تاہم پانچ نئی بے بنیاد ایف آئی آرز لا کر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
    بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنا احتجاج پُرامن طور پر جاری رکھیں گے، ہمیں معلوم ہے کہ ظلم چاہے کتنا ہی طویل ہو، ہمیشہ نہیں رہ سکتا ہم پورے ملک کے عوام، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں احتجاج کو وسعت دی جائے گی اور خبردار کیا کہ وہ سخت اقدام اٹھا سکتے ہیں، جس کے نتائج کی ذمہ داری ریاست پر ہوگی، بیان میں کہا گیا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پُرامن ہے، پُرامن رہے گا اور ہم اس جگہ کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے پیارے رہا نہیں کیے جاتے، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، خیال رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک بلوچ وکالتی تنظیم ہے جو 2018 سے فعال ہے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، واضح رہے ایک روز قبل سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کے مقدمات میں ریاست اور قانون سازوں کی عدم تعاون کی وجہ سے ججوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ گمشدگیوں کی تحقیقات یا لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کا حکم دیتے تو حکام آتے اور سب یہی کہتے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں، اس پر جج نے نشاندہی کی کہ جب آزاد تفتیشی ادارے نہ ہوں تو جج اور عدالت کچھ نہیں کر سکتے، اطہر من اللہ نے کہا کہ جب وہ چار سال اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے تو بلوچستان کے طلبہ لاپتہ افراد کے مقدمات کے لیے عدالت سے رجوع کرتے تھے، انہوں نے کہاکہ جب بلوچستان کے طلبہ آتے تو مجھے نہیں معلوم ہوتا تھا کہ کیا کروں کیونکہ یہ میرے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔ تحقیقات بلوچستان میں ہونا تھیں لیکن قانون نے مجھے وہ اختیار نہیں دیا تھا، اس سال کے اوائل میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور ممتاز انسانی حقوق کے علمبردار فرحت اللہ بابر نے خبردار کیا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ، بلوچ یکجہتی کمیٹی یا کسی کو بھی بغیر ثبوت اور ٹرائل کے دہشت گرد قرار دینا نہایت خطرناک ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

    بلوچ کمیٹی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleداعش خراسان کے دہشت گردوں کی شام سے افغانستان منتقلی، پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے!
    Next Article اسرائیلی افواج نے غزہ شہر پر حملے تیز کردیئے، 24 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید 300 زخمی ہوگئے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162673
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.