Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»راول ڈیم میں 1751 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا
    پاکستان

    راول ڈیم میں 1751 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

    اگست 31 کو دوپہر چار بجے کے قریب تریمو‍ں بیراج پر پانی کا بہاؤ سات لاکھ سے آٹھ لاکھ کیوسک تک متوقع ہے حکام کے مطابق ممکنہ شدید سیلابی صورتحال چنیوٹ، جھنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کرے گی
    shoaib87اگست 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ جمعے کی صبح چھ بجے اسلام آباد میں واقع راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جائیں گے، این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچ چکی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اطلاع دی جا چکی ہے، حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ تین ستمبر کو گڈو کے مقام پر چھ لاکھ 30 ہزار اور چار ستمبر کو سکھر کے مقام پر پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسکس پانی کی آمد متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے کورنگ نالے سے ملحقہ آبادیوں میں رہائش پزیر افراد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے، عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالے اور اس پر بنے عارضی پُل پار کرنے سے گریز کریں، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ دنوں کیلئے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق 31 اگست 2025 کو دوپہر چار بجے کے قریب تریمو‍ں بیراج پر پانی کا بہاؤ سات لاکھ سے آٹھ لاکھ کیوسک تک متوقع ہے جس سے شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، حکام کے مطابق ممکنہ شدید سیلابی صورتحال چنیوٹ، جھنگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کرے گی، حکام کے مطابق دریائے چناب کے بائیں کنارے پر جھنگ کے قریب واقع 18 ہزاری کا علاقہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بریچنگ سائٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور 29 اگست کو صبح سات بجے بلوکی بیراج پر ایک لاکھ 50 ہزار سے دو لاکھ کیوسک کے درمیان بلند سطح کا سیلاب متوقع ہے، اس کے علاوہ لاہور کے نزدیک شاہدرہ کے علاقے سے بھی آئندہ 24 گھنٹے میں پانی کا بڑا ریلا گزرنے کی توقع ہے اور جمعرات کو وہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جاتا رہا ہے۔
    دریائے راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں ہائی رسک یونین کونسلز میں جیا موسیٰ، عزیز کالونی، قیصر ٹاؤن، فیصل پارک، دھیر اور بیگم کوٹ شامل ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق راوی میں سیلاب سے شیخوپورہ، فیروزوالہ میں فیض پور، برج عطاری، کوٹ عبدالمالک میں پانی آنے کا خطرہ ہے، ممکنہ خطرات والی دیگر جگہوں میں ضلع شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کے علاقے گنیش پور اور ضلع قصور، پتوکی میں پھول نگر، رکھ خان کے، کوٹ سردار سمیت ملحقہ علاقے شامل ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر تک سیلابی ریلا دریائے راوی میں ملتان کے قریب واقع سدھنائی ہیڈ ورکس سے گزرے گا، جو خطرناک حد تک ایک لاکھ 25 ہزار سے ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک تک رہنے کا امکان ہے، اس کی وجہ سے ضلع خانیوال میں غوث پور، میاں چنوں، امید گڑھ، کوٹ اسلام، عبدالحکیم اور کبیروالا سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں، یہ سیلابی ریلے تین ستمبر 2025 کی دوپہر تک پنجند تک پہنچیں گے جہاں چھ لاکھ 50 ہزار سے سات لاکھ کیوسک کا بہاؤ متوقع ہے، اسی تناظر میں پنجند اور بہاولپور کے علاقوں میں انخلا کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ پنجند وہ مقام ہے جہاں پنجاب سے آنے والے دریا دریائے سندھ میں شامل ہوتے ہیں۔

    سیلاب کی تباہی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی سرحدی علاقوں میں موساد کے ایجنٹوں خلاف آپریشن اسرائیلی پشت پناہ 8 دہشت گرد ہلاک
    Next Article پاکستان کا افغانستان کے متعدد شہروں پر دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر حملہ، تین اموات کا دعویٰ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192136
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.