Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیل عالمی نظام کو مسلسل چیلنج کررہا ہے، ترکیہ کا اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنیکا اعلان
    تازہ ترین

    اسرائیل عالمی نظام کو مسلسل چیلنج کررہا ہے، ترکیہ کا اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنیکا اعلان

    اسرائیل کے غزہ، لبنان، یمن، شام اور ایران پر غیر ذمہ دارانہ حملے ایک دہشت گرد ریاستی ذہنیت کی سب سے واضح مثال ہے ترکیہ نے اقوامِ متحدہ میں 52 ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل پر اسلحہ پابندی لگانے کا مطالبہ کرئیگا
    shoaib87اگست 29, 2025Updated:اگست 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تمام اقتصادی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسرائیل کیلئے ترک فضائی حدود کو بند کیا جارہا ہے، وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے اِن فیصلوں کا اعلان جمعہ کو پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب میں کیا، اُنھوں نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ، لبنان، یمن، شام اور ایران پر غیر ذمہ دارانہ حملے ایک دہشت گرد ریاستی ذہنیت کی سب سے واضح مثال ہے، جو عالمی نظام کو مسلسل چیلنج کررہی ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان نے بتایا کہ ترکیہ نے اقوامِ متحدہ میں 52 ممالک کی شمولیت کے ساتھ ایک اہم بین الاقوامی اقدام پر دستخط کیے ہیں، جس میں اسرائیل کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو اسرائیل کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کرتا ہے، ترکیہ نے گزشتہ سال مئی میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارت اس وقت تک معطل رکھے گا جب تک اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کو بلا تعطل داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا، ترکی اور اسرائیل کے درمیان 1997 سے آزاد تجارتی معاہدہ موجود ہے، جس میں اسٹیل، تیل اور پلاسٹک بڑے تجارتی اجناس ہیں، ترک شماریاتی ادارے کے مطابق 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت تقریباً 6.8 ارب ڈالر رہی، جس میں 75 فیصد سے زیادہ ترکی کی برآمدات تھیں، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تعلقات میں کمی آئی مگر مکمل طور پر تجارت کا خاتمہ نہیں ہوا، ترک وزیر خارجہ کے اعلانات میں اسرائیل کو بزریعہ ترکیہ تیل کی سپلائی روکنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا خیال رہے کہ اسرائیل کی 70 فیصد تیل کی ضروریات ترکیہ کا اتحادی آذربائیجان پوری کرتا ہے، یہ تیل پائپ لائن ترکیہ سے گزر کر اسرائیلی شہر حیفہ پہنچتی ہے، واضح رہے اسرائیل کے بیت المقدس اور غزہ پر حملوں کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا، ترک وزیر خارجہ نے کہا ہم نے اپنی بندرگاہیں اسرائیلی جہازوں کیلئے بند کر دی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ نے اپنی بندرگاہوں کی رسائی اسرائیلی بحری جہازوں کیلئے ممنوع قرار دے دی ہے اور ساتھ ہی ترک جہازوں کو بھی اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے سے روکا گیا ہے۔
    حکان فیدان نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے اور ساتھ ہی ایسے کنٹینر جہاز بھی داخل نہیں ہوں گے جو جنگی سازوسامان یا گولہ بارود لے کر جا رہے ہوں یعنی ترکیہ نے اسرائیلی فوجی یا اسلحہ بردار پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں پر داخلے کے دوران غیر رسمی طور پر شپنگ ایجنٹس کو اقرار نامہ داخل کرنا ہوگا کہ جہاز اسرائیل سے متعلق نہیں اور خطرناک یا فوجی مال بردار نہیں ہیں، فیدان نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ کو غزہ کیلئے فضائی امداد پہنچانے کیلئے صدارتی منظوری حاصل ہے برطانوی نیوز ایجنسی نے ایک ترک سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ فیدان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حکومتی پروازیں اور وہ پروازیں شامل ہونگی جو اسرائیل کیلئے اسلحہ لے جارہی ہیں، پابندی تجارتی ٹرانزٹ پروازوں پر لاگو نہیں ہونگی، انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ ہمارے طیارے تیار ہیں جیسے ہی اردن کی منظوری ملے گی، ہم جانے کی پوزیشن میں ہوں گے، فیدان نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں کہاہم نے اسرائیل کے ساتھ اپنی تجارت مکمل طور پر ختم کر دی ہے، ہم نے اپنی بندرگاہیں اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دی ہیں اور ترک جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

    ترکیہ اسرائیل
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان: جان بچانے والی ادویات کی قلت مجرمانہ نیٹ ورکس خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جائے
    Next Article احمد الشرع پر بھروسہ اور یقین ہے، انکے اہداف واشنگٹن کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں، امریکی ایلچی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162539
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.