Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»معیشت»پاکستان میں سیلاب بڑا بحران بن گیا، زرعتی معیشت تباہ عالمی برادری امداد کی فراہمی سے لاتعلق ہے
    معیشت

    پاکستان میں سیلاب بڑا بحران بن گیا، زرعتی معیشت تباہ عالمی برادری امداد کی فراہمی سے لاتعلق ہے

    پاکستان میں حالیہ سیلاب محض ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کی بھیانک قیمت ہے ایسی قیمت جو اکثر وہ ممالک چکاتے ہیں جن کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے
    shoaib87ستمبر 9, 2025Updated:ستمبر 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    پاکستان ایک بار پھر تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، یہ ایک الم ناک اور بار بار پیش آنے والا سانحہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ ہے اور جنوبی ایشیائی ملکوں میں گزشتہ برسوں سےاب یہ معمول بنتا جا رہا ہے،موسماتی تبدیلیوں میں بڑے صنعتی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جن کا کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں حصّہ تقریباً 0.8فیصد سے 1فیصد کے درمیان بنتاہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں غیر معمولی مون سون بارشوں اورتباہ کُن سیلابوں سے پاکستان سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والا ملک بن چکاہے ، رواں سال آنے والے سیلاب نےپورے ملک میں تباہی مچادی ہے، جس کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع، لاکھوں افراد کی دربدری اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی سامنے آئی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے، ہم ابھی سندھ میں سیلابی ریلوں سے نقصانات کے بارے میں پیشگی کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن یہ اندازہ ضرور لگاسکتے ہیں کہ سندھ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے زیادہ نقصان ہوگا جہاں سیلابی پانی سمندر میں گرتا ہے۔
    پاکستان میں حالیہ سیلاب انسانی المیے سے بڑھ کر یہ آفت مالی لحاظ سے بھی بھاری نقصانات کا باعث بنی ہے اورجس کی وجہ سےپاکستان کو طویل المدت غذائی سلامتی کیلئے سنگین خطرے میں پڑ چکی ہے، پاکستان کا زرعی شعبہ اقتصادی اور سماجی حوالے سے ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کے تباہ کن اثرات آئندہ سالوں تک محیط ہونگے ، پاکستان کا زرعی شعبہ ملکی جی ڈی پی کا تقریباً 18.9 فیصد ہے اور 38 فیصد سے زائد مزدور طبقے کو روزگارفراہم کرتا ہے، سیلاب نے اس اہم شعبے کو کئی طریقوں سے تباہ کیا ہے، گندم، چاول، گنا اور کپاس جیسی اہم نقد آور اور غذائی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی ختم ہوئی ہے بلکہ خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، جس کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑے گا، دیہی خاندانوں کیلئے مویشی بنیادی سرمایہ اور غذائی ذریعہ ہیں، اطلاعات کے مطابق لاکھوں جانور سیلاب میں ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے روزگار اور دودھ و گوشت جیسی غذائی ضروریات دونوں شدید متاثر ہوئی ہیں،دریا کناروں سے باہر آچکے ہیں ہزاروں دیہات ڈوب گئے اورپانی راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا لے گیا، انسانی نقصان ناقابلِ تلافی ہے، انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور لاکھوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوکر عارضی خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جہاں صاف پانی، خوراک اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے، مالی نقصان کا تخمینہ اربوں ڈالر لگایا جا رہا ہے، جو ایک ایسی معیشت کیلئے تباہ کن ہے جو پہلے ہی سنگین بحران کا شکار ہے، سڑکیں، پل، اسکول اور اسپتال تباہ ہو گئے ہیں، جس سے ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے اور مقامی آبادی تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گئی ہےحکومتوں اور سرکاری اداروں نے وہ مدد فراہم نہیں کی جس کے سیلاب زدگان متقاضی تھے،سب سے زیادہ تباہی والے صوبہ پنجاب میں حکمرانوں اور سرکاری ملازمین نے امداد سے زیادہ ٹک ٹاک بنانے پر زور دیا ہے۔
    سیلابی پانی نے نہروں اور آبی راستوں کے جال کو تباہ کر دیا ہے، زمین اور انفراسٹرکچر کو طویل مدتی نقصان پہنچا ہے، زرعی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی آسان نہیں ، سیلاب زرخیز مٹی بہا لے گیا ہے بعض علاقوں میں زمین پر ریت اور گاد کی تہہ بیٹھ گئی ہے، جس سے وہ کئی برسوں تک قابلِ کاشت نہیں رہے گی، یہ طویل المدتی نقصان زرعی پیداوار کو کئی برسوں کیلئے خطرے میں ڈال رہا ہے، سیلاب کی آفت ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب پاکستان پہلے ہی خوراک کی کمی کا شکار تھا، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے مطابق سیلاب سے قبل بھی ملک میں تقریباً 40 لاکھ ٹن خوراک کی کمی تھی موجودہ تباہی نے صورتحال کو ایک سنگین غذائی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔
    پاکستان کو درپیش بڑی تباہی کے وقت بین الاقوامی تعاون محض مفید نہیں بلکہ لازمی ہوتاہے، موسماتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب قدرتی آفت ہے عالمی برادری پر فرض ہے کہ وہ پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے آگے بڑھے تاہم عالمی برادری سرد مہری کا شکار ہے، یہ رویہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ اس کے ذمہ دار مغربی ممالک اور اب چین بھی ہے، 2010 کے سیلاب کے مقابلے میں پاکستان کو اس مرتبہ خاطر خواہ عالمی امداد اور ہمدردی حاصل نہیں ہو رہی، اس کی وجوہات میں ایک عالمی معاشی بحران بھی ہے، روایتی طور پر امداد دینے والےمغربی ممالک خود کساد بازاری، مہنگائی اور یوکرین جنگ جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس باعث عالمی امدادی کیلئےبجٹ محدود ہو گئے ہیں، پاکستان میں بار بار آنے والی موسمیاتی آفات نے عالمی سطح پر ایک تھکن پیدا کر دی ہے، جہاں ہر سال ہنگامی امداد کی ضرورت عطیہ دہندگان کے حوصلے پست کررہی ہے، مغربی ممالک اور اداروں کے ساتھ پاکستان کے پیچیدہ تعلقات بھی امداد کی رفتار اور مقدار پر اثر انداز ہوتے ہیں، سیاسی عدم استحکام اور طرزِ حکمرانی پر خدشات بھی براہ راست امداد کے بجائے بیوروکریسی زدہ عالمی اداروں کے ذریعے امداد کی ترسیل کا باعث بنتے ہیں، آج کل عالمی امداد زیادہ تر ان خطوں پر مرکوز کی جا رہی ہے جو براہ راست عطیہ دہندگان کے اثر و رسوخ کے قریب ہیں، یوکرین جنگ جیسے بحران زیادہ وسائل سمیٹ لیتے ہیں، جس سے دور دراز ممالک نظرانداز ہو جاتے ہیں۔
    پاکستان میں حالیہ سیلاب محض ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کی بھیانک قیمت ہے ایسی قیمت جو اکثر وہ ممالک چکاتے ہیں جن کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہوتاہے، زرعی شعبے کی تباہی نے نہ صرف معیشت بلکہ کروڑوں افراد کی غذائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بین الاقوامی امداد میں کمی نے فوری امدادی کارروائیوں اور طویل مدتی بحالی و موسمیاتی موافقت کے منصوبوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اگر خاطر خواہ عالمی تعاون نہ ملا تو پاکستان کی بحالی نہایت سست رہے گی اورپاکستان کی دیہی آبادی آئندہ موسمی جھٹکوں کے سامنے مزید کمزور ہو جائے گی لہٰذا عالمی برادری کو قلیل مدتی معاشی اور سیاسی حساب کتاب سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا، پائیدار اور بڑی سطح کی امداد عالمی استحکام میں سرمایہ کاری ہےاور موسمیاتی بحران کے سامنے ایک اخلاقی ذمہ داری بھی۔

    front سیلاب بحران
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان نے قرضہ لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 94 ہزار 197 ارب روپے کی بُلند سطح پر پہنچ گئے
    Next Article پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کوئی قواعد و ضوابط نہیں، فنکاروں کو 8 ماہ بعد چیک دیا جانا معمول بن گیا ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162551
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.