Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر حملہ، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے فی یونٹ 3.23 روپے سرچارج عائد
    تازہ ترین

    وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر حملہ، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے فی یونٹ 3.23 روپے سرچارج عائد

    پاکستان کے تمام مسلمان صارفین کو سود کی مد میں تقریباً 640 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ سود کو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف کہا گیا ہے آئی آئی ایف کے مطابق توانائی کے شعبے کا قرضہ جی ڈی پی کا 4 فیصد ہوچکا ہے
    shoaib87ستمبر 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں کے خاتمے اور نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو ادائیگی کیلئے 18 بینکوں کے ساتھ تقریباً 12 کھرب 25 ارب روپے کے قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں، یہ ادائیگیاں صارفین سے اگلے 6 برس تک فی یونٹ 3.23 روپے سرچارج وصول کرکے پوری کی جائیں گی، اس معاہدے پر وزیراعظم آفس میں دستخط ہوئے تقریب میں وزیر اعظم نے نیویارک سے ورچوئلی شرکت کی، معاہدے کے تحت حکومت کو 30 دن کے اندر بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کرنا ہوگی تاکہ وقت پر استعمال ممکن ہو، ورنہ جرمانے لگ سکتے ہیں، درخواست دینے کے بعد منظور شدہ رقم نکلوانے کیلئے حکومت کے پاس 3 ماہ ہوں گے، 12 کھرب 25 ارب روپے کے مجموعی قرضے کی ادائیگی ڈیٹ سروس سرچارج (ڈی ایس ایس) کے ذریعے کی جائے گی، اس میں سے 659 ارب روپے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کو قابلِ ادائیگی قرضوں پر خرچ ہوں گے، باقی رقم آئی پی پیز، پٹرولیم سیکٹر کی کمپنیوں اور سبسڈی ایڈجسٹمنٹس پر استعمال ہوگی، جس میں کتابی اندراجات اور نقد ادائیگیاں شامل ہیں، وزارتِ خزانہ نے 18 بینکوں کے ساتھ یہ معاہدے کرائے جن میں حبیب بینک، میزان بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، الائیڈ بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، فیصل بینک، بینک الحبیب، ایم سی بی بینک، بینک الفلاح، دبئی اسلامک بینک، بینک آف پنجاب، بینک اسلامی پاکستان، عسکری بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، البرکہ بینک، بینک آف خیبر، ایم سی بی اسلامک بینک اور سونیری بینک شامل ہیں، وفاقی کابینہ پہلے ہی اس قرضے اور ادائیگی کے طریقہ کار کی منظوری دے چکی تھی، اس کے تحت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کو تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے تاکہ گردشی قرضے کے تصفیے کے اقدامات کرے، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں بینکوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق یہ قرضے کائبر مائنس 9 فیصد کی شرح پر 6برس کے لیے ہوں گے اور ہر سہ ماہی میں 310 سے 315 ارب روپے کی ادائیگی صارفین سے فی یونٹ 3.23 روپے ڈی ایس ایس کے ذریعے وصول کی جائے گی۔
    ڈی ایس ایس پہلے بھی 5 برس کیلئے لاگو تھا جو جون 2025 میں ختم ہونا تھا مگر اب اسے مزید 6 برس کیلئے بڑھا دیا گیا ہے، اس قرضے پر کل سود کا تخمینہ تقریباً 640 ارب روپے لگایا گیا ہے، اس کیلئے نیپرا ایکٹ کی شق 31(8) میں ترمیم فنانس بل 26-2025 میں شامل کی گئی، جس کے ذریعے بنیادی ٹیرف پر 10 فیصد کی حد بھی ختم کردی گئی، جولائی 2025 کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ تقریباً 16 کھرب 61 ارب روپے تک پہنچ گیا جو صرف ایک ماہ میں 47 ارب روپے بڑھا، جون کے آخر تک حکومت نے سبسڈی کی مد میں 780 ارب روپے استعمال کرکے یہ قرضہ 23 کھرب 93 ارب روپے سے کم کیا تھا، گزشتہ ہفتوں میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (آئی آئی ایف) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ یہ قرضے اور مالی معاونت پائیدار نہیں جب تک سسٹم کی گہرائی میں اصلاحات نہ کی جائیں تاکہ نقصانات کم ہوں، وصولیاں بہتر ہوں اور دیگر کمزوریاں دور کی جائیں، آئی آئی ایف کے مطابق توانائی کے شعبے کا قرضہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 4 فیصد کے برابر ہے، جو معیشت کے ہر شعبے، چاہے وہ مالیاتی توازن ہو، مہنگائی ہو، بیرونی کھاتہ ہو یا بینکاری نظام، کو متاثر کرتا ہے، اس کے مطابق گردشی قرضہ اور توانائی کی سبسڈیز عوامی مالیات پر دباؤ ڈالتی ہیں اور حکومت کو دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری، سماجی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کے بجائے وسائل توانائی کا خسارا پورا کرنے پر لگانے پر مجبور کرتی ہیں، جس سے نجی شعبہ بھی دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے۔

    بجلی صارفین پر حملہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفلسطینیوں کی نسل کشی میں نریندر مودی بھی امریکا و اسرائیل جتنے ہی ذمہ دار ہیں، پرکاش راج🏴
    Next Article لداخ میں بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر نذرِآتش مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پُر تشدد مظاہرے 5 ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162166
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.