Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 20, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»لداخ میں بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر نذرِآتش مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پُر تشدد مظاہرے 5 ہلاک
    عالم تمام

    لداخ میں بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر نذرِآتش مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پُر تشدد مظاہرے 5 ہلاک

    بی جے پی اور آر ایس ایس طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو قومی اتحاد میں رکاوٹ قرار دیتے آئے تھے، اس کا خاتمہ ہندو قوم پرست سیاست کا پرانا وعدہ تھا تاکہ ایک ہندوستان کا اس علاقے پر بیانیہ مضبوط ہو
    shoaib87ستمبر 25, 2025Updated:ستمبر 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہندوستان میں مرکزی حکومت کے زیرِ انتظام علاقے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور 30 ​​پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 59 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، ان مظاہروں کو 1989 کے بعد لداخ میں ہونے والے سب سے پرتشدد مظاہرے کہا جا رہا ہے، بدھ کے روز نوجوانوں کے گروپوں کی جانب سے لداخ کے دارالحکومت لیہہ کو بند کرنے کی کال کے جواب میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد کچھ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اس کے بعد مظاہرین نے مرکز میں برسرِ اقتداربھارتی جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کردیا، سرکاری اہلکاروں نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں بڑی تعداد میں تعینات پولیس اور نیم فوجی دستوں نے آنسو گیس کے شیلز استعمال کیے، کم از کم چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، یہ احتجاج وفاق کے زیر انتظام علاقے میں چل رہی ایک بڑی تحریک کا حصہ ہیں جو زمین اور زرعی فیصلوں پر خود مختاری کے لیے انڈین حکومت سے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہندوستان کی مرکزی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ لداخ کے لوگوں کے ساتھ مکمل ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کی توسیع پر ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت سے خوش نہیں اور اس میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، واضح رہے لداخ کو جموں و کشمیر سے 5 اگست 2019 کو الگ کیا گیا، جب نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی۔ اسی فیصلے کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، لداخ کو علیحدہ یونین ٹیریٹری تو قرار دیا گیا مگر یہاں اسمبلی کے قیام کیلئے قانون سازی 5 سال گزر جانے کے باوجود نہیں کی گئی اور اس حساس علاقے کو نئی دہلی کے ذریعے چلایا جارہا ہے، یہ بھی یاد رہے مقبوضہ جموں کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے۔
    بی جے پی اور آر ایس ایس طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو قومی اتحاد میں رکاوٹ قرار دیتے آئے تھے، اس کا خاتمہ ہندو قوم پرست سیاست کا پرانا وعدہ تھا تاکہ ایک ہندوستان کا اس علاقے پر بیانیہ مضبوط ہو، لداخ کو براہِ راست مرکز کے ماتحت لانے سے ہندوستان نے اس خطے پر براہِ راست سیاسی و عسکری کنٹرول قائم کرلیا، یہ علاقہ سرحدی اعتبار سے حساس ہے کیونکہ یہاں ہندوستان کی سرحدیں چین اور پاکستان دونوں سے ملتی ہیں، لداخ میں کارگل اور سکم جیسے حساس محاذ موجود ہیں، ہندوستان نے اسے الگ کرکے چین کے ساتھ لداخ سرحد خصوصاً گلوان ویلی اور اکسائی چن کے قریب ہے پر اپنی عسکری پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی، کارگل مسلم اکثریتی علاقہ ہے جس پر پاکستان کا دعویٰ ہے یہاں پاکستانی اور ہندوستانی فوج کے درمیان عسکری تصادم ہوچکا ہے، ریاست جموں و کشمیر کو دو حصّوں میں تقسیم کرکے اور خصوصی حیثیت چھین کر نئی دہلی نے کشمیریوں کی اجتماعی شناخت اور سیاسی مزاحمت کو تقسیم کرنے کی حکمتِ عملی اپنائی ہے، لداخ کو براہِ راست مرکز کے تحت لا کر ہندوستانی حکومت نے فوجی انفراسٹرکچر پر زیادہ سرمایہ کاری کی مگر عوام کی فلاح اور بہبود پر کوئی توجہ نہ دی۔

    front لداخ میں مظاہرے
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر حملہ، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے فی یونٹ 3.23 روپے سرچارج عائد
    Next Article سندھ ہائیکورٹ: وکلا کا جسٹس جہانگیری کی ڈگری کیس کی سماعت کرنیوالے بیج پر جابنداری کا الزام
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1221097
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.