Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ، انٹر نیٹ موبائل اور لینڈ لائن سروس معطل!
    پاکستان

    آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ، انٹر نیٹ موبائل اور لینڈ لائن سروس معطل!

    ایکشن کمیٹی کے مطابق مہاجرین کی ملک بھر میں 12 نشتوں کی وجہ سے آزاد جموں و کشمیر حکومت پر راولپنڈی کا کنٹرول رہتا ہے جو اس علاقے کی تقدیر بدلنے میں بڑی رکاوٹ رہی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک نامقبول حکومت کی وجہ سے صورتحال مزید کشیدہ ہے
    shoaib87ستمبر 28, 2025Updated:ستمبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھر میں جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکات پر مشتمل مطالبات پورے نہ ہونے پر29 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے جس کے بعد آزاد جموں کشمیر حکومت نے پورے علاقے میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور لینڈ لائن فون بھی بند کردیئے ہیں، جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے شہریوں میں خوف و ہراس کی پایا جاتا ہے، لینڈ لائن فون بند ہونے کے باعث شہریوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، یاد رہے کہ اس ہڑتال کی کال کو واپس لینے اور مطالبات کے حل کیلئے حکومت پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کی مقامی حکومت نے 25 ستمبر کو مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے تھے جو بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ناکام ہوگئے تھے، مذاکرات میں ناکامی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر آزاد جموں و کشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان کیا تھا، جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات میں حکمران طبقات کی مراعات اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 اسمبلی نشستوں کا خاتمہ، علاج معالجہ کی مفت سہولیات، یکساں و مفت تعلیم کی فراہمی، انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا قیام شامل کیا ہے، اس کے علاوہ مطالبات میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ، عدالتی نظام میں اصلاحات بھی مطالبات کا حصہ ہیں، سرکاری سطح پر فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے دوران مذاکرات کئی مطالبات تسلیم کرلئے تھے مگر کچھ مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے تھے، پاکستان کے وزیر امور کشمیر امیر مقام نے جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دعویٰ کیا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ دوران مذاکرات تمام عوامی مطالبات مان لئے گئے تھے مگر کشمیر کے اندر آئینی معاملات کو ہم ایک کمرے میں بیٹھے کر کیسے تسلیم کرسکتے تھے، ان کے مطابق وہ اختیار ہمارے پاس نہیں بلکہ اسمبلی کے پاس ہے، ان کے بیشتر مطالبات جو آئین و قانون کے دائرہ کار میں آتے تھے اور جن کا تعلق کشمیری عوام کی بہتری سے تھا، خواہ وہ وفاقی حکومت سے متعلق تھے یا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے تھے سب مان لئے گئے، آخر میں ایکشن کمیٹی نے کچھ غیر قانونی مطالبات رکھ دیئے، جن میں کشمیر اسمبلی سے مہاجرین کی 12 نشستوں کا خاتمہ بھی شامل تھا۔
    امیر مقام نے کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ آئینی اور قانونی معاملہ ہے، آپ عوام کا مینڈیٹ لے کر الیکشن جیتیں اور اسمبلی میں آئیں، پھر ترامیم کرائیں، اس کے بغیر یہ ممکن نہیں، یاد رہے کہ اس وقت عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ دران ڈور ٹو ڈور اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی مہم چلا رہے ہیں جبکہ پاکستان سے رینجرز کی گاڑیاں کشمیر کے مختلف اضلاع میں پہنچا دی گئی ہیں، جسے مقامی سطح پر ممکنہ احتجاجی لہر سے نمٹنے کی تیاری قرار دیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں پولیس اور رینجیرز نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ بھی کیے، دارالحکومت مظفرآباد میں مظاہرین نے رینجرز کی گاڑیاں روک کر نعرے بازی بھی کی، آزاد جمون و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے، ایکشن کمیٹی کے مطابق مہاجرین کی ملک بھر میں 12 نشتوں کی وجہ سے آزاد جموں و کشمیر حکومت پر راولپنڈی کا کنٹرول رہتا ہے جو اس علاقے کی تقدیر بدلنے میں بڑی رکاوٹ رہی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک نامقبول حکومت کی وجہ سے صورتحال مزید کشیدہ ہے۔

    عوامی ایکشن
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی فوج لوگوں کی طرف اپنی بندوقیں اٹھانے بجائے ٹرمپ کے احکامات کی نافرمانی کریں، کولمبیا
    Next Article جے شنکر کی ناجائز تنقید اور ہندوستانی مندوب کا پاکستان کو ٹیررستان کہنے پر اسلام آباد کا شدید احتجاج
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254514
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.