Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»مسئلہ فلسطین کیلئے بانی پاکستان محمد علی جناح کا موقف ہی تسلیم کیا جائیگا، خیانت قبول نہیں کی جاسکتی!
    عالم تمام

    مسئلہ فلسطین کیلئے بانی پاکستان محمد علی جناح کا موقف ہی تسلیم کیا جائیگا، خیانت قبول نہیں کی جاسکتی!

    حکومتِ کی جانب سے ٹرمپ منصوبے کی حمایت نے بہت سے پاکستانیوں کے دل شکستہ کیے ہیں، بعض حلقوں نے سعودی قیادت پر بھی تنقید کی ہے کہ وہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا کر معاہدۂ ابراہیمی کی راہ ہموار کر رہی ہے
    shoaib87ستمبر 30, 2025Updated:ستمبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کا پُرجوش خیرمقدم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو شدید تنقید کا سامنا ہے،پاکستان میں عمومی طور پر ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کو اسرائیل کی نسل کشی کی پردہ پوشی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے، شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اس بات پر قائل ہیں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے تاہم پاکستانی عوام نے مبینہ طور پر دھاندلی کے ذریعے بنائی گئی حکومت کے اس مؤقف کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے شہباز شریف پر الزام لگایا کہ وہ واشنگٹن کو خوش کرنے اور پاکستان کا فلسطین پردیرینہ موقفِ دفن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک ہی ٹویٹ میں اسرائیل کو جائز حیثیت دینے کی سازش پر ملوث ہیں دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان تحریکِ انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ماضی میں تذکرہ کیے جانے والے لندن پلان کو بعض حلقوں نے یاد کیا، جن کے مطابق ملک میں ایک ہائبرڈ نظام حکومت قائم کر کے اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کروایا جانا تھا، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا تھا جو فلسطینی وطن پر قائم کی گئی ہے، اسی پسِ منظر میں، جب ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتیں اور لنچ ہو رہے تھے تو پاکستان میں حساس حلقوں کو خدشات ہونے لگے کہ دال میں کچھ کالا ہے، عوام کو مبینہ طور پر بیوقوف بنانے کیلئے کبھی واشنگٹن سے پاکستان میں بڑی مقدار میں تیل نکلنے کی جھوٹی نوید دی گئی اور کبھی نایاب دھاتوں کا شوشہ چھوڑا گیا جبکہ پشتِ پردہ گہری سازشیں جاری تھیں، پاکستان کی فوج اور عوام ہرگز یہ نہیں چاہیں گے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں، خاص طور پر حماس اور اسلامی جہاد، اسرائیل کے سامنے تسلیم ہو جائیں اور خطے پر اسرائیل کی بالادستی قبول کر لی جائے، غزہ میں اسرائیلی بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو قریباً دو سال ہو چکے ہیں مگر اس دوران پاکستان کے ہائبرڈ نظام نے کوئی مؤثر عملی قدم نہیں اٹھایا، اس سے بھی شبہ پیدا ہوتا ہے کہ اندرونِ خانہ کسی بڑی سازش کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔
    امریکی صدر ٹرمپ لومڑی کی طرح موقع پرستی اور فریب میں مہارت رکھتے ہیں مگر انہیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ لومڑی کی عیاری ہاتھی کو نہیں ہرا سکتی، ٹرمپ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکتے،مزاحمت تو فلسطین و لبنان سے نکل کر یمن پہنچی، وہاں سے یورپ تک اور پھر امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ چکی ہے،مزاحمت اُن گھناونے منصوبوں کے خلاف ہاتھی کی مانند مضبوط ہے جس کے پاؤں تلے صہیونیت کچلی جائے گی، فلسطینی مزاحمت ختم کرانے کیلئے ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ ناکام رہے گا اور یہ داغ امریکی صدر کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، 60 ہزار فلسطینیوں کو قتل کرنے اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے کے باوجود اسرائیل نے وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا جو ٹرمپ بعض مسلم حکمرانوں کی خیانت کی وجہ سے اُسے دینا چاہتے ہیں۔
    فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی مذموم منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو دوام بخشنے کا نسخہ قرار دیا ہے، النخالہ نے زور دیا کہ یہ تجویز جسے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ پیش کیا، مکمل طور پر قابض صہیونی حکومت کے وژن کی عکاس ہے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل امریکہ کی حمایت سے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ میدانِ جنگ میں حاصل نہیں کر سکا لہٰذیہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ ٹرمپ منصوبہ خطے میں امن کے بجائے نئے خطرات کو جنم دیگا۔
    ٹرمپ نے اس نام نہاد امن منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ 20 نکات اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم اور عرب رہنماؤں کے سامنے پیش کیے تھے، جس میں ایک ملک پاکستان بھی تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی میں اعلان شدہ 20 نکاتی منصوبے کے فوراً بعد اس کی حمایت میں بیان جاری کیا، جس پر ملک میں مخالف آراء تیزی سے سامنے آئیں، وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق یہ اقدام خطے میں امن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے،اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے درمیان پائیدار امن نہ صرف سیاسی استحکام لائے گا بلکہ معاشی ترقی کے نئے دروازے بھی کھولے گا،وزیراعظم نے یہ بھی زور دیا کہ مستقل اور پائیدار امن کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے کیونکہ یہی طریقہ فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق اور خطے کے امن و استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔
    تاہم موجودہ حکومتِ کی جانب سے ٹرمپ منصوبے کی حمایت نے بہت سے پاکستانیوں کے دل شکستہ کیے ہیں، بعض حلقوں نے سعودی قیادت پر بھی تنقید کی ہے کہ وہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا کر معاہدۂ ابراہیمی کی راہ ہموار کر رہی ہے، ان کے بقول ریاض نے مسلم اُمہ کے متفقہ موقف میں دراڑ ڈالی اور گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کیلئے راستہ ہموار کی ہے، زیادہ آگے بڑھنے سے پہلےاس حقیقت کو تسلیم کرلیا جائے کہ مسئلۂ فلسطین کے بارے میں بانی پاکستان کا موقف قومی تاریخ اور وقار کا حصہ ہے، پاکستان کے مسلمان عوام اسی موقف کو تسلیم کریں گے اور کسی بھی قسم کی خیانت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچستان میں بدامنی: باغی گروہوں کا کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، دس جاں بحق 34 زخمی!
    Next Article گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی کارروائی، کولمبیا کا اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنیکا اعلان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162163
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.